علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

پروفیسردیانند اگسر وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی مقرر ہونے پر تہنیت

گلبرگہ: 18/فروری (ایچ ایس) رکن ایچ کے اتہاس رچنا سمیتی پروفیسر دیانند اگسر کے وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی مقرر ہونے پر حیدرآباد کرناٹک اتہاس رچنا سمیتی کی جانب سے دلی خیر مقدم کرتے ہوئے اجلاس کے موقع پر دفتر ریجنل کمشنر میٹنگ ہال، منی ودھان سودا کلبرگی میں معاون ریجنل کمشنر مسٹر الیاس احمد کے ہاتھوں پروفیسر دیا نند اگسر وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی کو مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شال پوشی کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مسٹر لکشمن دستی سیکریٹری حیدرآباد کرناٹک اتہاس رچنا سمیتی نے کہا کہ حیدر آباد کرناٹک جنا پرا سنگھرش سمیتی کلبرگی،گزشتہ کئی برسوں سے حکومت کرناٹک سے اس بات کا مطالبہ کر رہی تھی کہ وہ گلبرگہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر اس علاقہ کے کسی اہل اور مستحق امیدوار کو مقرر کرے آج ہمیں بیحد خوشی حاصل ہو رہی ہے کہ ہمارے دیرینہ مطالبہ کی یکسوئی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ماجد داغی رکن حیدر آباد کرناٹک اتہاس رچنا سمیتی نے بھی پروفیسر دیا نند اگسر کو دلی مبارک باد پیشِ کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر پروفیسر مہابلیشور سابق صدر شعبہ تاریخ گلبرگہ یونیورسٹی، پروفیسر جگناتھ سندیاور ڈاکٹر راجندر پرساد بلہاری و دیگر موجود تھے. 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!