بیدر: محمد اعجازالحق کے فرزند محمد عامرالحق کاعقد مسعود
بیدر: 16/فروری(اے ایس ایم) جناب محمد اعجاز الحق کے فرزند جناب محمد عامر الحق بی ای سیول ایم ٹیک(اسٹیکچر) کاعقد مسعود جناب ا لحاج محمد احمد سیٹھ (پرنس اسٹیل ٹریڈرس گا ندھی گج بیدر) کی دختر کے سا تھ مسجد مدر سہ محمود گا واں بیدر میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محفل عقد رائل پیالیس فنکشن ہال میں پر تکلف ضیافت ولیمہ میں ممتاز علمائے مشائخین، سجادگان ومتولیان، صحافی، وکلاء، کنٹراکٹرس، ڈاکٹرس، انجنئیرس، تاجرین، تعلیمی، دینی و ملی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علا وہ دوست و احباب رشتہ داروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ جناب الحاج محمد ایازالحق صاحب مالک کرناٹک چھالیہ اسٹور کی سرپرستی میں جناب محمد اعجاز الحق و فیملی،جنا ب محمد احمد سیٹھ کی نگرانی میں انکی فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔