زائرہ کا اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا، پوسٹ انہوں نے نہیں لکھی، منیجر کا سنسنی خیز دعوی
زائرہ وسیم کے بالی ووڈ کو الوداع کہہ دینے کی خبروں کے درمیان ان کے منیجر نے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ منیجر تُہین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ زائرہ وسیم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ کمپرومائزڈ ہوئے ہیں اور فلمی دنیا کو خیرباد کہنے والی پوسٹ انہوں نے نہیں لکھی۔ حالانکہ اس کے بعد خود زائرہ وسیم نے انڈیا ٹوڈے سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پوسٹ انہوں نے خود لکھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دنگل جیسی سپر ہٹ فلم میں بہترین اداکاری کر کے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے والی زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زائرہ نے ایک طویل فیس بک پوسٹ لکھ کر اس کے پیچھے کی وجوہات بتائی تھیں۔ زائرہ نے لکھا، ’’5 سال پہلے میں نے ایک فیصلہ لیا تھا جس نے میری زندگی تبدیل کر دی۔ میں بھلے ہی یہاں ہِٹ ہو رہی ہوں لیکن میں یہاں کی نہیں ہوں۔ میں اپنے ایمان سے دور ہو رہی ہوں اور فلمی دنیا مجھے اللہ سے دور کر رہی ہے۔‘‘