ہمناآباد کے وارڈ نمبر 16 میں بورویل کی کھدائی، اہلیان محلہ میں مسرت کی لہر
ہمناآباد: 16/فروری (ایس آر) ہمناآباد کے وارڈ نمبر سولہ محلہ نور خان اکھاڑہ جیل کے عقبی حصہ میں موجود مکینوں کو موسم گرما میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ یہاں کے مکینوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وارڈ کے رکن بلدیہ محمد افسر میاں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے 14فینانس اسکیم کے تحت ایک بورویل منظور کروائی جسکی آج کھدائی کی گئی اور یہاں پر تین انچ پانی دستیاب ہوا ہے.
اس موقع پر محمد افسر میاں نے کہا کے بہت جلد اس بورویل میں موٹر نصب کی جائے گی اور اسکو مین پائپ لائین سے جوڑا جائے گا جس کی وجہہ سے یہاں کے مکینو ں کو موسم گرما میں پانی کی کوئی قلت درپیش نہیں آئے گی ان کے اس تیقن پر اہلیان محلہ نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے اور ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔واضح ہو کے محلہ نور خان اکھاڑہ میں بلدیہ کی جانب سے یہ دوسری بورویل کی کھدائی کی گئی ہے۔اس موقع پر محمد نیاز یاسر،محمد اسد،محمد راحیل،محمد احمد پاشاہ لشکیری،کے علاوہ دیگر معزز اہلیان محلہ موجودتھے۔