بسواکلیان میں ذہین ومستحق غریب طلباء کے لئے شاہین اسکالرشپ ٹسٹ کا انعقاد
بسواکلیان: 16/فروری (کے ایس) بسواکلیان میں (SSG-2021)کے ٹسٹ لے کر اُنکی قابلیت کی بُنیاد پر اچھے نمبر حاصل کرنے والوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ شاہین اداراجات سے گذشتہ کئی سالوں سے طلباء کو میڈیکل،انجینئر،آئی اے ایس،وغیرہ کے عہدے پر فائض ہوئے ہیں،اسلئے طلباء و طالبات کسی بھی بلہ مذہب و ملت اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ ملک کی بیروزگاری،مفلسی کا خاتمہ ہوسکے اور ملک میں اور دُنیا میں نام کمائیں اور بُلندیوں کو چھوئیں۔بسواکلیان میں مولانا عباس عثمانی جو بسواکلیان کے شاہین ادارا جات کے ذمہ دار ہیں انہوں اپنی شبانہ روز کوششوں کے زریعہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی مدد پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے۔اسی طریقے اور دوسرے اساتذہ رفیق بیدری،اور انکے ساتھیوں نے تعلیم کو بڑھاوا دینے کے لئے شبانہ روز کوشش کرتے آرہے ہیں۔
ملک کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کی جانب سے ذہین اور مستحق غریب طلباء کو اسکالرشپ کے ذریعہ باقاعدہ تعلیم کے حصول کے لئے ملک بھر کے ریاستوں تعلقہ جات میں آن لائین ٹسٹ کروائے جارہے ہیں۔ملک بھر سے 1000سے زیادہ ذہین،مستحق اور غریب طلباء جو ہائی اسکول پری یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں وہ اس اسکالرشپ سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔شاہین اسکالرشیپ گروپ (ایس ایس جی 2021)شاہین گروپ کا ایک سماجی اقدام ہے جس میں بہتر کوچنگ اور رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ طلباء کو اعلیٰ پیشہ وارانہ کورسس کی مکتلف راہیں متعین کرنے کی ترغیب دی جائیگی۔مختلف کلاسوں میں زیرِ طلباء کے لئے ایس ایس جی داخلہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔نئی تعلیمی پالیسی کے پیش نظر کلاس 8میں زیر تعلیم وہ تمام طلباء ٹیسٹ کے ذریعے شاہین ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے اہل ہونگے اور جنھیں JEE,NTSC,NEET,CLAT,UPSCاورKVPYامتحانات کے لئے کوچنگ دیجائیگی۔
دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے سائینس،آرٹس اور کامرس تینوں شعبہ جات کیلئے شاہین انڈیپینڈینٹ پی یو کالج میں داخلے کے لئے ٹیسٹ لکھ سکتے ہیں۔بارہویں امتحان میں کامیاب طلباء بی اے،بی ایس سی،یا بی کام کورس میں داخلے کے لئے ٹیسٹ لکھ سکتے ہیں جنھیں UPSC,CAاورCLATامتحانات کے لئے مربوط کوچنگ دی جائیگی۔شاہین گروپ نے ایک انوکھے اقدام کے تحت اکیڈمک انٹینسیو کئیریونٹ (AICU)کا ایک نیا تصور پیش کیا ہے جو اسکول چھوڑنے اور کبھی اسکول نہیں جانے والے طلباء کو باضابطہ تعلیم حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
اس طرح 10سے 18سال کی عمر کے بچوں کو حصولِ تعلیم کے لئے خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔انھیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کیاجاتا ہے۔ایس ایس جی 2021کے تحت اس گروپ کے لئے الگ ٹیسٹ لیا جائیگا۔ایسے طلابء جنہوں نے کسی بھی مدرسے سے علمیت کی تعلیم مکمل کرلی ہے (SSG-2021)کے تحت CLATکے ساتھ انٹیگریٹیڈ PUC،خصوصی CLATاور UPSCکی تربیت یا گریجویشن کے کسی بھی شعبہ سمیت مختلف کورسز میں داخلے ٹیسٹ لکھ سکتے ہیں۔جن طلباء نے مکمل قران مجید حفظ ہے وہ آٹھویں سے بارہویں جماعت تک کسی بھی جماعت میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ایک سال طویل خصوصی UPSCٹرینگ پروگرام کے لئے گرجویشن مکمل کرنے والوں کے لئے ایس ایس جی 2021کے تحت ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔
اس اسکالرشیپ میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے آنے والے طلباء کی کارکردگی کے مطابق درجہ بندی کی جائیگی اور مستحق ذہین طلباء کو کوچنگ اور ہاسٹل کی فیسوں میں مکمل رعایت دی جائیگی۔شہر بسواکلیان میں اسکالرشیپ کے امتحانات 8سے 11فروری 2021تک مخصوص امتحانی مراکز میں متعلقہ طلباء ٹیسٹ کے لئے جائینگے۔عامتہ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہیکہ اس پیغام کو دیگر افراد تک پہنچائیں تاکہ ذہین،مستحق،غریب طلباء اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔شاہین گروپ کی ویب سائیٹ www.shaheengroup.orgپر جکر اپنا رجسٹریشن کروائیں۔تفصیلات کیلئے اس ٹول فری نمبر 18001216235پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔