چٹگوپہ میں سراج بابا جانشین شیخ دکن کے ہاتھوں شاداب ٹریڈرس کاافتتاح
بیدر: 13/فروری(اے ایس ایم) دکن کے معروف مشائخ گھرانہ کے چشم چراغ و علمی و روحانی شخصیت جناب الحاج شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا جا نشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ گلبرگہ شریف کی چٹگوپہ آمد پر شاندار پیمانہ پر نعرہ تکبیرکی گونج نے استقبال کیا گیا۔حضرت فخر گلبرگہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ چٹگوپہ شریف تشریف لائے تھے۔چٹگوپہ و آطراف و اکناف کے مریدین و معتقدین نے حضرت کو فخر گلبرگہ ایوارڈ ملنے کی مسرت میں بکثرت شال و گلپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی۔
بعد ازاں الحاج شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا نے شاداب ٹریڈرس بسواراج چوک چٹگوپہ کا تلاوت قرآن مجید کے بعد فتہ کاٹ کرافتتاح کیا۔جناب محمد عبدالمتین شاداب انجینئر پروپرائٹر شاداب ٹریڈرس نے حضرت کا استقبال کیا اور شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔اس موقع پر محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سویٹ ہاؤس،سہیل رضاء، سید مصطفی قادری اور کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے۔حضرت نے فاتحہ کے بعد دعاء فرمائی۔