بھینسہ ٹاوٴن میں 1 ہی اسکول کے 25 طلبا کورونا سے متاثر
حیدرآباد: تلنگانہ کے طلبہ میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاون میں تازہ طور پر 25 طلبا میں اس وبا کی علامات مثبت پائی گئیں۔ بھینسہ کے مہاتما جیوتی باپھولے بوائز اسکول کے 176 طلبہ کے کووڈ معائنے کیے گئے جن میں سے 25 اس موذی مرض سے مثبت پائے گئے۔ اسی اسکول کے 9 طلبہ بھی بدھ کو کورونا سے مثبت پائے گئے تھے۔ ایک ہی اسکول میں زائد تعداد میں طلبا کے اس وبا سے متاثرہونے کے پیش نظر عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔ اسکول کے بقیہ طلبا کے بھی معائنے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بقیہ 140 طلبہ کے کورونا معائنے کروائے جائیں گے۔