ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں آٹو ڈرائیور کی بیٹی کا میڈیکل کالج میں داخلہ

بسواکلیان: 13/فروری (ایم این) شہر کا پسماندہ علاقہ مانا جانیوالا رکشاء کالونی کے رہائشی آٹو رکشا ڈرائیور کی ہونہار بیٹی نے بی اے ایم ایس کی سیٹ حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ تفصیلات کے مطابق حناء بیگم بنت محمد تاج الدّین رکشا والے, کو NEET امتحان میں کامیابی کے بعد بی اے ایم ایس آیوش میں داخلہ ملا ہے ۔ واضح رہے طالبہ حنا بیگم نے اپنی ابتدائی اور ہائی اسکول کی تعلیم شہر کے معروف اردو میڈیم تعلیمی ادارے ذکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول سے مکمل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کڑی محنت اور سچی لگن سے ہر چیز حاصل کی جاسکتی ہے۔ اگر مقصد پر نظر ہوتو کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ طالبہ کی کامیابی پر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب، سردار خان ، جناب مجاہد پاشاہ قریشی، کلیم گوبرے ,وصی الدّین صاحب رحمانی, جناب محمد نعیم الدین صاحب، جناب مقیم چابکسوار اورصدر معلمہ و تمام اساتذہ کرام نے طالبہ اورانکے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور روشن مستقبل کی دعا فرمائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!