ضلع بیدر سے

شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی بسواکلیان کی پریس کانفرنس، 10 روزہ مہم کے پروگرامس کی بتائی تفصیلات

جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان کی 10 روزہ مہم”مضبوط خاندان – مضبوط معاشرہ”، پریس کانفرنس سے رخسانہ تحسین، نادرہ بیگم و دیگر کی مخاطبت

بسواکلیان: 13/فروری (پی آر) میر اقبال علی، بسواکلیان کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہند ملک گیر سطح پر وقت اہم ترین ضرورت کے اعتبار سے ایک انہتائی اہم مہم، “مضبوط خاندان مضبوط سماج”منائی جائیگی۔ یہ 10 روزہ مہم 19/فبروری تا 28 فروری چند اس مہم کے ضمن میں ایک پریس کانفرس رکھی گئی۔

شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرس میں محترمہ رخسانہ تحسین صاحبہ نے مہم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں عوام الناس کو علمی، معاشی، سماجی، روزگار، ودیگر میدانوں میں رہنمائی کی ضرورت ہے، ٹھیک اسی طرح ایک مضبوط معاشرہ و خوشگوار خاندان کی تعمیر کےلئے بھی عوام کی رہمائی و تربیت کی ضرورت ہے۔ بالخصوص مضبوط خاندان کے لئے بیوی کے کا تعین ضروری ہے، اس کی صالحیت ضروری ہے، تب کہیں جا کر ایک صالح، صحت مند اور پائیدار خاندان سماج میں اپنا اثر دکھاتا ہے۔ ان ہی مقاصدکے حصول کے لئے دس روزہ شعور و بیداری مہم، جماعت اسلامی ہندملک گیرسطح پر فروری19 تا 28فروری منانے جا رہی ہے۔

اس پریس کانفرنس کےموقع پر موجود نادرہ بیگم معاون مہم آرگنائزر نے بتایا کہ دوران مہم مختلف سرگرمیاں انجام دی جائینگی جن میں قابل ذکر، شہری سطح پر گھر گھر جاکر سروئے کے ذرہعہ شعور بیداری کی جائیگی۔ علاوہ ازیں تحریری و تقریری مقابلہ جات منعقد کیے جائنگے جس میں تیس سال سے کم عمر کی لڑکیاں اور خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔ ان مقابلہ جات کی ذمہ دار صبا ناظمین (صدر جی آئی او) بسوا کلیان، ہوگی اور تقریری مقابلہ جو 30 سال سے اوپر والی خواتین حصہ لے سکتی ہیں یہ مقابلہ جات 21 فروری، تقریری مقابلہ اور اسی طرح 28 فروری کو تحریری مقابلہ ہوگا یہ دونوں مقابلہ جات انشاء اللہ Frontier اسکول میں منعقد ہوں گے.

جماعت اسلامی ہند، بسوا کلیان کی ناظمہ محترمہ حافظہ فرزانہ ناظمین نے لڑکیوں اور خواتین سے اپیل کی ہے کہ ان دونوں مقابلوں میں حصہ لیں جس کا پہلا انعام 2500 دوسرا 1500 اور تیسرا 1000 رکھا گیا ہے. برادران اسلام اور ملت کی خواتین سے بھی اپیل کی گئی ہیکہ، اس مہم کی اہمیت افادیت کے اعتبار سے اسکی تمام تر سرگرمیوں میں اپنی شرکت کو بھی لازمی بنائیں اور اس میں ہر ممکنہ تعاون بھی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!