ریلائنس جیو- 149 روپے کے پلان میں تبدیلی
حیدرآباد: 30/نومبر- ریلائنس جیو نے اپنے 149 روپے کے پری پیڈ پلان میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ اس پلان میں جیو کی تازہ ترین نان جیو کالنگ منٹ کی حد کو کم کردیا گیا ہے۔ 149 روپے والے اس پلان میں اب 300 منٹ تک دیگر نیٹ ورک کے موبائل پر بات کرسکتے ہیں نیز ، 28 دن کی مدت کو کم کرکے 24 دن کردیا گیا ہے۔ باقی سب فوائد پہلے جیسے ہیں۔
149 روپے کے پری پیڈ پلان میں تازہ ترین تبدیلیوں کے مطابق ، ان فوائد میں 300 منٹ کا نان جیو منٹ ، 100 ایس ایم ایس روزانہ، 1.5 جی بی ڈیٹا ، جیو سے جیو نیٹ ورک کو ان لیمیٹڈ کالس شامل ہیں۔ تاہم، وقت کی حد صرف 24 دن ہے۔