خبریںعالمی

ترکی کے نئے آئین کی تیاری میں تمام سیاسی جماعتیں اپنا حصہ لیں: صدرایردوان

استنبول: صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ نئے آئین کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نئے آئین کی تیاری میں سنجیدہ ہے اور تمام جماعتوں کو اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی صدی کے لئے ترکی کو ایک نئے آئین کی ضرورت ہے اور یہ صدی 2023 میں شروع ہو گی جب ترکی لوزان کے معاہدے کی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا۔

انہوں نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے نئے آئین کی تشکیل کے لئے اپنی تجاویز دینے کو کہا۔ اس وقت ترکی میں نئے آئین پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ 2023 آنے والا ہے اس میں ملک کو ایک نئے آئین کی ضرورت ہے جو سیاسی جماعتوں کا تیار کیا ہوا آئین ہو کیونکہ ابھی تک ترکی میں آمروں کا تیار کیا ہوا آئین ہی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی سیاسی جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارتی نئے آئین کی تیاری میں بھرپور مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہر حال میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔ نیشلسٹ موومنٹ پارٹی نئے آئین کی تیاری کے لئے پرعزم ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی تجاویز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!