رکنِ بلدیہ ہیلی کھیڑ(بی) محمد خالد پاشاہ کا انتقال پُرملال
ہمناآباد: 10/فروری (ایس آر) ہیلی کھیڑ (بی) بلدیہ کے رکن محمد خالد پاشاہ کا دل کا دورہ پڑھنے سے اچانک انتقال پُر ملال ہو گیا،انہیں بروز منگل کی رآت آچانک دل کا دورہ پڑھا تھا ابتدائی علاج کے لئیے انکو بیدر منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹر س نے انکو فوری طور پر حیدرآباد کو منتقل کرنے کی صلاح دی، فوری طور پر انہیں حیدرآباد کے نجی اسپتال کو منتقل کیا گیا۔ جہاں پر انکا علاج کار گر نہ ہونے کی وجہہ سے انکا انتقال پُر ملال ہو گیا بعدازاں انکی نعش کو ہیلی کھیڑ(بی) منتقل کیا گیااور بروز چہار شنبہ کو بعد نماز ظہر انکی تدفین عمل میں لائی گئی۔
نماز جنازہ جامع مسجد ہیلی کھیڑ(بی) میں ادا کی گئی۔،جلوس جنازہ میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل، دلیپ کمار تاڑمپلی،صدر بلدیہ مہانتیا تیرتھ، کیشو مہاراج، چیف آفیسر محمد یوسف حُسین، محمد یوسف سوداگر،محمد ساجد پٹیل،عارف باؤگی،ملکاآرجن پربھا،سُشیل کمار، اُوم پرکاش پربھا، سندیپ پربھا کے علاوہ ہیلی کھیڑ(بی) کے دیگر معزز احباب نے شرکت کرتے ہوئے نمناک آنکھوں کے ساتھ انکو سُپرد خاک کیا۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار دُختران اور ایک فرزند شامل ہیں مرحوم وارڈ نمبر گیارہ سے کانگریس پارٹی کے ٹگٹ پر رکن بلدیہ منتخب ہوئے تھے۔