عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ سے راحت، گرفتاری پر روک
عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ نے راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔ اتر پردیش پولیس کی جانب سے ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے مطالبہ والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔ ایف آئی آر میں سنجے سنگھ پر دیگر الزامات کے علاوہ ملک سے بغاوت کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔