ہمناآباد میں اقلیتی طلباء وطالبات کے لیے ہاسٹلس میں داخلوں کا آغاز
ہمناآباد: 7/فروری (ایس آر) ہمناآباد تعلقہ میناریٹی آفیسر پاویترارٹکل نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع فراہم کی ہیکہ ہمناآباد اور چٹگوپہ میں اقلیتی طلباء وطالبات جو پی یو سی اور کوئی بھی ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ایسے طالب علموں کے لئیے حکومت کرناٹک کی جانب سے ہاسٹلس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،ہمناآباد میں یہ ہاسٹلس جو نئیر کالج کے عقبی حصہ میں قائم کیے گئے ہیں اور چٹگوپہ میں لڑکوں کے لئیے فائر اسٹیشن کے پاس اور لڑکیوں کے لئیے جبار فنکشن ہال کے عقبی حصہ میں قائم کیے گئے ہیں۔
ہر سال ان ہاسٹل میں جملہ پچاس طالب علموں کو داخلہ دیا جاتا ہے جن 38طالب علم اقلیتی طبقہ سے ہونا لازمی ہے بقیہ 12طالب علم دیگر طبقات سے ہوتے ہیں،ان ہاسٹل میں رہنے والے طالب علموں سے کسی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ہے رہنا اور کھانہ کے علاوہ دیگر ضرورت کی اشیاء مفت میں فراہم کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لئیے ان نمبرات پر ربط پیدا کریں۔080483-270379.9731801013.7760394690۔