چٹگوپہ: جمعیت علماء کی رکنیت سازی مہم کا مشاورتی اجلاس
بیدر: 7/فروری (اے ایس ایم) مولانا توفیق حسین قاسمی امام و خطیب مسجد مدینہ چٹگوپہ کی اطلاع کے بموجب مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کی سر پرستی میں چٹگوپہ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور چٹگوپہ میں ممبر سازی کی مہم کو انجام دینے کے لئے مقامی آ ئمہ بلخصوص مفتی عبدالواجد قاسمی، مولانا خورشید قاسمی اور مولاناتوفیق حسین قاسمی کو یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ برادران ملت سے پُر خلوص گذارش کی گئی ہے کہ جمعیت علماء کی رکنیت قبول کرتے ہوئے جمعیت کو مزید مضبوط اور مستحکم کریں۔