یوتھ کانگریس کے نو منتخب اُمیدواروں کی تہنیتی تقریب، راج شیکھر پاٹل کا خطاب
کانگریس پارٹی کے کارکنان کانگریس کی حکومت انجام دیے گئے کارناموں سے عوام کو واقف کراوئیں: ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل
ہمناآباد : 7/فروری (ایس آر) کانگریس پارٹی کے کارکنان کانگریس کی حکومت انجام دیے گئے کارناموں سے عوام کو واقف کراوئیں،یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے یوتھ کانگریس کے نومنتخب اُمیدواروں کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے کرناٹک اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت رہنے سے بی جے پی والے اپنی حکومت کو ڈبل انجن کی حکومت کہتے ہیں مگر ڈبل انجن رہتے ہوئے بھی یہ گاڑی نہیں چل رہی ہے،بی جے پی کی حکومت کیا کر رہی ہے اور ہم کیا کرے ہیں یہ عوام کے سامنے لانا ہے،آنیوالے دنوں میں تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت کے انتخابات ہونے والے ہیں ان انتخابات میں کانگریس پارٹی کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئیے سبھی کارکنان متحد ہو کر کام کرنے کی نصیحت کی۔
اس موقع پر ابھیشک پاٹل،محمد افسر میاں،فرید اُللہ خان،محمد ریحان،اُومیش جمگی،محمد ذولفقار راحیل،الیاس قُریشی،محمد عظمت آلورے،سید سُہیل،محمد اعجاز خان،محمد اظہر ریحان ضلعی چیرمین میناریٹی مورچہ،سید اشفاق احمد بسواکلیان،محی الدین سوکار بسواکلیان،محمد وسیم بابا بھائی بیدر،محمد خالد،سید فاروق،محمد مجیب امبانی،محمد مفسر کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔