ضلع بیدر سے

بیدر: حضرت شاہ محمد عبدالرشید رشید الحسن نقشبندیؒ کا سالانہ عرس شریف

بیدر: 7/فروری (اے ایس ایم) حضرت الحاج خواجہ محب الحق شیخ ابو لشجاع ابو یو سف شاہ محمد عبدالرشید رشید الحسن وحدتی صوفی چشتی القادری نقشبندیؒ کا سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت، احترام وسادگی کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے بموجب صندل شریف کی کشتیاں 30جنوری کوبعد نماز عشاء موقوعہ محلہ علی باغ نزد درگاہ حضرت تعلیم صدیق شاہؒ بیدر قیام گاہ جناب محمد نصیر الدین صاحب مرحوم معتمد عیدگاہ کمیٹی بیدر سے سجادہ نشین جناب خواجہ رحمت الحق بشیر الحسن نصیر الملۃ والدین حکیم شاہ محمد مجیب الدین احمد رشیدی صوفی چشتی القادری، نقشبندی بیدری کی سرپرستی میں وحدتی گلشن پنچکی اورنگ آباد قیام گاہ حضرت ممدوح ؒحجرہ وحدتیہ پہونچی۔جہاں مریدین و معتقدین نے صندل شریف کا استقبال کیا۔

یکم/فروری کو صندل موتی باغ دولت آباد پہونچا، جہاں محفل قل، و حلقہ ذکر کے بعد حضر ت خواجہ شاہ شمس الزماں محمد میر واجد علی وحدتی چشتی القادری سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ ابو الحامد شاہ محمد میر واحد علی خالدی چشتی القادری العید روسی ؒحیدرآباد کی نگرانی اور علمائے مشائخین و مریدین کے موجودگی میں سجادہ نشین حکیم شاہ محمد مجیب الدین احمد رشیدی صوفی چشتی القادری، نقشبندی بیدری جملہ صندل مالی کی خصوصی رسومات انجام دئے۔گلہائے عقیدت سلام ونیاز،فاتحہ و تقسیم تبرکات عمل میں آئے۔بعد ادائیگی صندل ضیافت برائے تبرک ہر خاص و عام کا اہتمام کیا گیا۔

رات دیر گئے ممتاز قوال حضرات نے ساز پر نعتیہ،منقبتی اورعرفانی کلام پیش کرتے ہوئے معقول ہدیہ وصول کرتے ہوئے حاضرین پر بیخودی کی کیفیت طاری کردی۔بعد نماز فجر ختم القرآن مجید، سلام فاتحہ و پیشکشی چادر گُل کے بعد سجادہ نشین کی خصوسی دعاء کے بعدیہ روحانی تقریب تکمیل پذیر ہوئی۔ بیدر، اورنگ آبا اور دیگرمقامات کے مریدین و عقیدت مندان حضرت ممدوح ؒکی کثیر تعدادنے شرکت کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کوئڈ19قواعدکے مطابق5,5مریدین کو زیارت کی اجازت دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!