جمعیت علماء بیدر کی ممبرسازی مہم جاری، ذمہ دارانِ جمعیت کا ضلع بھر کا دورہ
بیدر: 7/فروری (اے ایس ایم) جمعیت علماء بیدر کے ذمہ داران مفتی غلام یزدانی اشاعتی، صدر مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سکریٹری،حافظ محمدعمر قریشی اشاعتی خازن پر مشتمل سہ رکنی وفد نے جمعیت علماء بیدر کی ممبر سازی مہم چلانے کے لئے اوراد(بی)سنت پور،کمال نگر،بھالکی، بسواکلیان،ہلسور،ہمناآباد، چٹگوپہ،منا اکھیلی،بگدل،کمٹھانہ کا دورہ کیا اور مقامی علماء کرام سے ملاقات کر کہ ضلع بھر میں زبردست انداز میں زور وشور کے ساتھ ممبر سازی مہم چلانے کی تلقین کی ہر جگہ مقامی جمعیت کے ذمہ داران نے اس وفد کا والہانہ استقبال کیا جمعیت سے محبت وعقیدت کااظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کرنے کاعزم وارادہ کیا،جس کے نتیجہ میں جمعہ کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف مساجد میں پُرجوش انداز میں مہم چلائی گئی۔
الحمدللہ ہزارو ں افراد نے رکنیت قبول کرتے ہوئے جمعیت سے محبت وعقیدت کا اظہار کیا،مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی کی اہمیت وافادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ممبر سازی کا مقصد اپنے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنااور مسلمانوں میں اتحاد واتفاق کو عام کرنا ہے،جمعیت کی مہم ہر چھوٹے بڑے گاؤں قصبات میں بھی ہونی چاہئے،پورے ضلع میں پچاس ہزارممبر بنانے کا ہدف بنایا گیا ہے،مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ممبرسازی کی آخری تاریخ 13 فبروری مقرر کی گئی ہے،محبین جمعیت ودیگر احباب سے گذارش ہے کہ قلت وقت کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد خود بھی ممبر بنیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں، تاکہ جمعیت کو طاقت اور قوت حاصل ہو اوروہ قوم وملت کی بے لوث خدمت کر سکے اور ملک کے آئین ودستور کی حفاظت کرسکے۔۔۔
تصویر ای میل: جمعیت علماء بیدرکے ذمہ داران کا ضلع بھر کا دورہ