ضلع بیدر سے

وزڈم پی یو کالج کا SSLCاور PUCکامیاب طلباء کے لیے کیریرگائیڈینس پر آن لائن ویب نار

بیدر: 27/اگست (پریس ریلیز) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج، بیدر اور سلیم ہیڈ ماسٹر وزڈم ہائی اسکول، بیدر دونوں کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق وزڈم انتظامیہ نے SSLCاور پی یو سی سکنڈ ایر کامیاب طلباء کی علیحدہ علیحدہ تہنیتی تقریب منعقد کی جس میں طلباء اور والدین نے وزڈم انتظامیہ سے خواہش کی کہ وہ طلباء کی آئندہ اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں ایک خصوصی رہنمائی پروگرام(کیارئیر گائیڈینس) رکھیں کیونکہ طلباء اور اولیاء طلباء بدلتے ہوئے حالات میں اپنی اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں الجھن کا شکار ہیں اور صحیح فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں کہ اپنے بچوں کو داخلہ (Admission) کسStreamمیں کروائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن و تابناک ہو سکے۔

لہذا جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے صرف وزڈم کے طلباء کے لیے نہیں بلکہ ریاست کرناٹک کے تمام طلباء و اولیاء طلباء بلا لحاظ مذپب و ملت سب کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ایک کیاریئر گائیڈینس ویب نار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ویب نار بروز جمعہ مؤرخہ 28اگست 2020 بوقت شام ٹھیک 8:00بجے یو ٹیوب چینل Wisdominstitutionsپر Liveہوگا۔

جس میں اس میدان کے Expert جناب امین مدّثر صاحب فاؤنڈر و چیر مین سگما فاؤنڈیشن بنگلور اور سید تنویر احمد ڈائرکٹر سنٹرل تعلیمی بورڈ دہلی یہ دونوں مشہور و معروف کونسلرس اور منٹرس کی حیثیت سے ملک اور بیرون ملک میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے Presentations ہوں گے۔ پروگرام کے دوران ناظرین اپنے (Questions) سوالات Commentکے ذریعہ Liveکر سکتے ہیں۔ خصوصاً سکنڈ PUCکامیاب طلباء کی ان کے خواہش کے مطابق یا ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مطلوبہ Degree Collegesمیں کہا اور کیسے داخلہ لے سکتے ہیں ان کی اس سلسلے میں صحیح رہنمائی کی جائے گی۔

اس ضمن میں کن دستویزات (Documents)اور سرٹیفیکٹس (Certificates) کی ضرورت ہوتی ہیں ان امور پر جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم پی یو کالج کا بھی Presentationہوگا۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کے علاوہ دیگر شعبہ ئ جات اور نئے کورسس جن کا بدلتے ہوئے حالات میں بہت مانگ (Demand)ہیں ان کورسس کی تفصیلات بتائی جائے گی، ساتھ ساتھ فری گورنمنٹ کوٹہ سیٹس گورنمنٹ کالجس کے علاوہ پرائیوٹ کالجس میں فری یا صرف گورنمنٹ کی فیس پر کس طرح حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کی رہنمائی کی جائے گی۔

معلومات کی کمی کی وجہ سے بہت سے ہونہار طلبہ ان مواقع سے فائدہ نہیں حاصل کر پاتے، بعد میں ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ Fakeکالجس کا رخ کرنے سے کس طرح طلباء کا مستقبل تباہ ہوتا ہے بتایا جائے گا۔ ساتھ ساتھ ذہین اور معاشی طور پر پسماندہ طلباء کے لیے گورنمنٹ اور پرائیویٹ جو ادارہ ScholarshipsاورSponsershipدیتے ہیں ان کے لیے طریقہ ئ کار بتایا جائے گا۔ آن لائنe Documents Updetکرنا اور Option Entryصحیح نہ کرنے کی وجہ سے طلباء KEAیا (CET-Cell) کے ذریعہ فری سیٹ Missکرتے ہیں، اُنہیں ان غلطیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

بہر حال یہ اپنی نوعیت کا پہلا تفصیلی رہنمائی کا کامیاب پروگرام ہوگا، جس سے طلباء اور اولیاء طلباء کو بہت فائدہ ہوگا۔محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری وزڈم انتظامیہ نے بتایا کہ وہ اپنے کالج میں Career Conseling Cellقائم کیا ہے جس سے طلباء جڑ کر آئندہ بھی رہنمائی حاصل کر تے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!