خبریںعلاقائی

کامیڈین منور فاروقی جیل سے خاموشی سے نکلے

مدھیہ پردیش کے اندور کی سینٹرل جیل میں 35 دنوں کے زیادہ وقت سے عدالتی تحویل میں قید ’اسٹینڈ اپ کامیڈین‘ منور فاروقی کو سپریم کی جانب سے ضمانت دئے جانے کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد کل دیر شام جیل رےرہا کر دیا۔ نیوز 18 کے مطابق کامیڈین فاروقی بہت خاموشی سے جیل نکلے۔ واضح رہےپہلے خبریں یہ تھیں کہ وہ شائد جلدی جیل سے باہر نہ آ پائیں۔

سرکاری وکیل ویمل کمار مشر نے بتایا کہ گجرات کے باشندے 23 برس کو منور فاروقی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے، معروف ہستیوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزامات کے تحت یہاں کی توکوگنج تھانہ پولیس نے یکم جنوری کو 56 دکان واقع ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا تھا۔ یہاں کامیڈی شو کرنے پہنچے منور اسی وقت سے سینٹرل جیل میں عدالتی تحویل میں قید تھے۔ منور کی ضمانت پانچ فروری کو سپریم کورٹ نے منظور کر لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منوری فاروقی کو ان الزامات کے تحت جیل بھیجا گیا جنھیں انہوں نے انجام ہی نہیں دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!