ضلع بیدر سے

یوتھ کانگریس کے انتخابات میں ہمناآباد تعلقہ سے محمد ریحان ضلعی جنرل سکریٹری منتخب

بیدر: 4/فروری ( ایس آر) یوتھ کانگریس کے انتخابات پچھلے دنوں عمل میں لائے گئے تھے جس کے نتائج کو جاری کردیا گیا ہے، ان نتائج میں ہمناآباد تعلقہ کے یوتھ کانگریس کے متحرک لیڈرمحمد ریحان بھاری اکثریت کے ساتھ بیدر ضلع کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں اور بیدر ضلع کی صدر کی حیثیت سے شاہ فرید اُللہ خان منتخب ہوئے ہیں۔ ہمناآباد تعلقہ اربن کے صدر اُومیش جمگی اور رورل کے صدر محمد راحیل عُرف ذولفقار نندگاؤں منتخب ہوئے ہیں۔

ضلعی جنرل سیکریٹری کے عہدے پرمنتخب ہونے پر محمد ریحان نے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے دوبارہ انکو یو تھ کانگر یس کے انتخابات میں اُمیدوار بنا یا،محمد ریحان نے ضلعی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر کہا کے وہ اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گیں اور نوجوان طبقہ کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے کی ہر ممکنہ کو شش کریں گے۔

محمد ریحان ضلعی سیکریٹری منتخب ہونے پر کانگریس پارٹی کے قائدین محمد افسر میاں،سید کلیم اُللہ،محمد مکرم جاہ،سوامی داس واگے ہیلی کھیڑ(بی)،سید عبدالباسط عمر،انیل پلری،سماجی کارکن محمد شاہد کوثر،نیاز یاسر،محمد خالد کے علاوہ دیگر قائدین نے مبارک باد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!