ضلع بیدر سے

بیدر: درگاہ حضرت بندے علی شاہ صاحب قبلہ مجذوبؒ کا سالانہ صندل

بیدر: 4/فروری (اے ایس ایم) درگاہ حضرت بندے علی شاہ صاحب قبلہ مجذوبؒ کا سالانہ صندل شریف شاندار پیمانے پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے بموجب کل بعد ادائیگی نماز عصر قیامگاہ سجادہ نشین موقوعہ محلہ علی باغ بیدر سے جلوس صندل حسب عمل روایت قدیم سجادہ نشین کی نگرانی میں برآمد ہوا۔ قبل ازوقت نماز مغرب درگاہ حضرت ممدوحؒ حیدرآباد روڈ صندل کی کشتیاں پہونچی۔جہاں برادران و فرزندان اور عقیدتمندان نے جلوس صندل کا استقبال کیا۔ بعد ادائیگی نماز مغرب جناب محمد عبدالسلیم سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوحؒ نے حاضر علمائے دین، عقیدت مندان کی موجودگی میں جملہ رسومات ِصندل مالی کی خصوصی خدمات انجام دیں۔سلام و نیاز،فاتحہ تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین عمل میں آئے۔بعد فاتحہ احاطہ درگاہ حضرت ممدوح ؒ میں پُر تکلف ضیافت طعام برائے تبرک کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔اندرون درگاہ تمام محرابوں میں گھی اور تیل کے شمعے روشن کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!