گرونانک اسکول کی طالبہ خوشی بھور بنی، 1 دن کی CEO ضلع بیدر
بیدر: 4/فروری (اے ایس ایم) گرونانک پبلک اسکول بیدر کی ایک ہونہار طا لبہ خوشی بھوررویندر کمار کو ضلع پنچایت بیدر کا چیف ایکزیکیٹوآفسر کی حثیت سے ایک دن کے لئے اس عہدہ پر فائز کیا گیا۔ضلع پنچایت کے سی ای او چائلڈ ایجو کیشن پروگرام کے تحت اس طالبہ کو ایک دن کے لئے اپنے عہدہ پر فائز کیا۔تعلیمی ترقی پروگرام میں آٹھ اسکول کے دو طالبات نے حصہ لیا تھا خوشی بھور نے سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے کا میابی حاصل کی جس کی بنا سی ای او نے اس لڑکی کو اپنا عہدہ دینے کا اعلان کیا۔اسکول کی گورننگ باؤڈی نے اس طلبہ کی تعریف کی اورمبارکباد دی۔