ضلع بیدر سے

بیدر: ٹرافک پولیس نے جنوری 2021 تک 1 کروڑ 34لاکھ روپئے کا جرمانہ وصول کیا

بیدر: یکم فروری (اے ایس ایم) بیدر کے ڈپٹی کمشنر بیدر آر رامچندرن نے ٹرافک پولیس کی جانب سے نئے سال کا تیار کردہ کیلنڈر کا افتتاح کیا اورٹرافک پولیس اسٹیشن کیجانب سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پاس سے جملہ ایک کروڑ 34لاکھ روپئے جرمانہ کی شکل میں وصول کیا۔

سال 2019ء میں 1 کروڑ چار لاکھ کا جرمانہ عائدکیا گیا، جنوری 2021 ء تک ایک کروڑ 34لاکھ جرمانہ کی طور پر وصول کیا گیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کے ٹرافک قانون کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے اور ضلع میں فضائی آلودگی کو دور کرنے کے لئے ٹرافک پولیس کو چاہئیے کے وہ وہیکلس کی جانچ کریں اور ریاست کے ٹرافک کے قانون پر سختی سے عمل آواری کی جائے جو کوئی بھی شراب کے نشہ میں موٹر سائیکل چلاتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں اس موقع پر بیدر ایس پی مسٹر ڈی ایل ناگیش، ٹرافک سرکل انسپکٹر اور دوسرے موجود تھے۔

error: Content is protected !!