ضلع بیدر سے

بیدر: شیخ چاند پاشاہ کے فرزند شیخ سیف کا عقد مسعود

بیدر: 10/نومبر (اے ایس ایم) جناب شیخ چاند پاشاہ سنٹرنگ گتہ دار ساکن ملتانی کالونی حال مقیم شاہ پور گیٹ بیدر کے فرزند شیخ سیف کا عقد مسعود جناب شیخ محبوب صاحب چاؤڑی والے ساکن خواجہ نگر کی دختر کے ساتھ انجام پایا۔محفل عقد و رحمت فنکشن ہال بیدر میں پُر تکلف ضیافت ولیمہ میں کنٹراکٹرس، انجینئرس، علماء، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد شرکت کی جن میں قابل ذکرجناب سید منصور احمد قادری صدر، پنڈت نرنہ کر نائب صدر، محمد حبیب الدین معتمد عمومی، روی واڑیکر خازن، سید حاجی، محمد اشرف، سید عرفان بگدلی، عبدالصمد منجووالا،محمد خواجہ، عبدالکریم ودیگر ارکانے کثیر تعدادمیں شرکت کرتے ہوئے نوشہ اور والد نوشہ کو بغلگیر ہوکر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔ شیخ سہیل، شیخ سلمان،شیخ شریف اور چاند صاحب فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!