ضلع بیدر سے

محمد مستان غالب ہڈگی کی دختر کا عقد مسعود

بیدر: 28/جنوری(اے ایس ایم) محمد مستان غالب ساکن ہڈگی کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد حاجی پٹیل ساکن منا کھیلی کے فرزند محمد کریم کے ساتھ محمود گارڈن فنکشن ہال چٹگو پہ میں آج صبح بحسن خوبی انجام پایا۔ محفل عقد و ضیافت میں معززین، غرباء و مساکین، دوست احباب رشتہ داروں کے علاوہ دینی ملی، تعلیمی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین جن میں قابل ذکر محمد یوسف علی جمعدار عوامی قائد، محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سویٹ ہاؤس چٹگوپہ، سید مصطفی قادری اور دیگر شامل ہیں نے مبارکباد دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازہ۔اہلیہ محترمہ عبدالعزیز صاحب غالب مرحوم کی سرپرستی میں محمد معراج، محمد معیز سیریکار، محمد قدیر،محمد مدثر، محمد صدیق، حافظ محمد زبیر اور غالب فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!