ضلع بیدر سے

عیدگاہ بیدر سےمتعلق واقعات پر جماعتِ اسلامی ہند، شہربیدر کا بیان

بیدر: 19/جنوری (پی ار) محمدنظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہربیدر نے آج ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عیدگاہ (سنی) بیدر سےمتعلق گذشتہ دنوں پیش آئے واقعات پر جماعت اسلامی ہند،  شہر بیدر بے حد فکر مند ہے اور اس بات کی آرزومند ہے کہ ملت انتشار کا شکار ہوئے بغیر پرامن طور پر اس مسئلہ کو حل کرے۔   جماعت کا احساس ہے کہ انتظامی کمیٹی عیدگاہ (سنی) بیدر کی مدت ختم ہونے پر فی الفور انتخابات ہونے چاہیے تھے اور کمیٹی کو اپنی مدت کے ختم ہونے کے بعد صرف معمول کی سرگرمیاں  برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد نئی کمیٹی کی تشکیل کی کوشش کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے برخلاف عیدگاہ کی زمین سے متعلق اتنا بڑا فیصلہ کرنا اس کے اختیارات سے بالاتر تھا۔

وقت رہتے چند مخلص احباب کی جانب سے اقدامات کے نتیجے میں عیدگاہ کی زمین سے متعلق لیے گئے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ بہت ہی مناسب اقدام ہے۔

            جماعت اسلامی ہند، بیدر کا احساس ہے کہ ملت میں انتشار نہ پھیلے اور اتحاد کو باقی رکھتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ جماعت اسلامی ہند، بیدر وقف بورڈ کے ذمہ داران سے گزارش کرتی ہے کہ عید گاہ بیدر سنی کی نئی انتظامی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلہ میں جلد از جلد اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!