جلگاؤں میں "اندھیروں سے اجالے کی طرف” موضوع پر ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
جلگاؤں: 18/جنوری (پی آر) جماعت اسلامی ہند جلگاؤں نے اپنے وابستگان اور عوام کے لئے ایک دعوتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 50 زائد مرد اور 30 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاذ مفتی عتیق الرحمن صاحب کے درس قرآن سے ہوا جس میں مولانا نے داعی کے اوصاف کا ذکر کیا۔ اس کے بعد امیر مقامی جلگاؤں مشتاق سر نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔

اس پروگرام میں محترم سمیع صاحب (سیکرٹری شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند، حلقہ مہاراشٹر) ، وقار عظیم سر (ناظم ضلع جلگاؤں) اور سہیل امیر شیخ نے شرکاء کی دعوتی مضوعات پر رہنمائی کی۔ اسی کے ساتھ اس ورکشاپ میں شرکاء سے وفد کی شکل میں جلگاؤں کے مختلف مقامات پر عملی دعوتی کام بھی کرایا گیا۔ ان وفود نے 180 سے زائد لوگوں سے دعوتی ملاقاتیں کیں اور اسلام کا پیغام وطنی بھائیوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔و رکشاپ کا اختتام محترم سمیع صاحب کی دعا پر ہوا۔