بسواکلیان ضمنی انتخابات میں کون ہوگا کانگریس کا امیدوار؟ وجئے سنگھ یا ملما!
بسواکلیان: 16/جنوری (کے ایس) بسواکلیان ضمنی انتخابات کے لئے وجئے سنگھ اور ملما میں سے ایک کا نام فائنل ہونے والا ہے۔ وجئے سنگھ گذشتہ چار سا ل سے ایم ایل سی ہیں۔دھرم سنگھ بھی 2009تا2014تک بیدر کے ایم پی رہے ہیں۔دھرم سنگھ کے دور میں کئی ایک ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کے دور میں بسواکلیان ابھی وردی منڈل آفیس تعمیر ہوئی تھی۔
کئی ایک ترقیاتی کام دھرم سنگھ نے کئے ہیں۔یہ بات بسوراج سوامی مٹھ پتی بسواکلیان میں صحافیوں سے کہی اور بتایا کہ انوبھو منٹپ کی تعمیر کے لئے گذشتہ 500کروڑ لانے انجہانی بی نارائن راؤ نے اہم رول ادا کیا۔اور مسلسل کامیاب نمائندگی کرتے رہے تھے افسوس اس کا ہیکہ انوبھو منٹپ کے سنگ بنیاد پروگرام میں بی نارائن راؤ ہی کا نام نہیں لیا گیا جس کی مذمت کی جاتی ہے۔بسوراج سوامی مٹھ پتی نے مطالبہ کیا کہ انوبھو منٹپ کے پہلے گیٹ پر بی نارائن راؤ کا نام تحریر کیا جائے۔
آخر میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ 16جنوری کے اجلاس میں ہائی کمان جس کسی کا نام فائنل کرتا ہے پارٹی اور اس کے تمام عہدے دار ان و اراکین اس شخص کو جتانے کی کوشش کریں گے۔ہائی کمان کا آرڈر آنے کے بعد تمام کانگریسی مل کر بی نارائن راؤ کی سیٹ کو باقی رکھنی کی کوشش کرینگے۔

