ضلع بیدر سے

جمعیت علماء بھالکی کے زیراہتمام علماء وحفاظ کا تربیتی اجلاس

بیدر: 16/جنوری (اے ایس ایم) جمعیت علماء ہند ملک کی تاریخ سازاوردستوری جماعت ہے ہرتین سال میں ایک مرتبہ باضابطہ اسکی ممبر سازی ہوتی ہے جوشخص کم سے کم پانچ سو ممبربناتا ہے وہ مجلس منتظمہ کا رکن بن جاتا ہے،اوریہی رکن صدر نائب صدر ودیگر عہدیداران کو منتخب کرنے کا مجازہوتا ہے،یہ اہل اللہ کی جماعت ہے جسمیں صرف کلمہ کی بنیاد پرعوام کو جوڑاجا تا ہے جہاں مسلک ومکتب فکرکو نہیں دیکھا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار مفکر ملت مولانا محمدشریف مظہری نائب صدرجمعیت علماء کرناٹک نے بھالکی میں جمعیت علماء بھالکی کے زیراہتمام علماء حفاظ،عمائدین و معززین شہر کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

مولانا نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ عہدہ کے لئے کام نہ کریں اللہ کے لئے کام کریں برادران وطن کو ساتھ لیکر کام کریں اس وقت ابنائے وطن کے ساتھ بھائی چارہ پیار محبت کوقائم رکھیں،حالات خواہ کتنے بھی خراب ہوں مایوس نہ ہوں بزدل اورپست ہمت ہوکر زندگی نہ گذاریں عزم وحوصلہ کے ساتھ رہیں، ملک میں ہمارا مستقبل روشن ہے اس ملک میں ایک دن امن وامان قائم ہوگا اللہ ہی سب سے زیادہ طاقتور ہے، بڑی بڑی حکومتیں ائیں اور چلی گئیں ہر عروج کے بعد زوال یقینی ہے۔

مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدرنے اپنے خطاب میں فرما کہ ملک میں آئے دن حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں علماء کو عوام سے بدظن کیا جارہا ہے اللہ والوں کی صحبت دل کی دنیا بدل دیتی ہے علماء کو اپنا رہبر اور مقتداء بنائیں سب سے بڑا کام انسایت اورخدمت خلق کا کام ہے،جمعیت علماء ہند ملک کے مؤقر علماء کرام کی جماعت ہے جسکے پلاٹ فارم سے ملک بھرمیں بے شمار کام انجام دئے جارہے ہیں،مولانا محمدعبدالغفوررضوی مولانا محمدامین الدین قاسمی نے بھی خطاب فرمایا، اجلاس کا آغاز قاری عبدالعظیم صاحب کی قرأت کلام پاک سے ہوا، محمدیعقوب متعلم مدرسہ مفتاح العلوم بھالکی نے نعت شریف پیش کی،مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء بیدر نے تمہیدی کلمات پیش کئے۔

شہر کے بزرگ عالم دین مولانا جلال الدین قاسمی نے اجلاس کی سر پرستی فرمائی،مفتی محمداقبال قاسمی صدر جمعیت علماء بھالکی نے نظامت کے فرائض انجام دئے،مولانا محمداسحاق رشیدی صدر جمعیت علماء بھالکی اور انکے رفقاء نے انتظامات فرمائے،اس اجلاس میں حافظ عبدالحکیم صاحب سکریٹری بیدر،حافظ محمدعمر قریشی خازن بیدر،جناب سیداعلی احمدصاحب گتہ دار،جناب سلیم صاحب چودھری،حافظ محمداکبرعلی صدربسواکلیان،حافظ محمدخلیل احمدبسواکلیان،مولانا محمداخترپٹیل رشیدی،مفتی توصیف خان قاسمی کے علاوہ تعلقہ بھر سے علماء حفاظ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی،مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،آخرمیں مولانامحمدشریف مظہری کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!