ضلع بیدر سے

ایک کامیاب، پُر سکون اور اطمینان بخش زندگی صرف قرآن کو اپنا کر ہی گزاری جاسکتی ہے: محمد کنی

جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان کے تین روزہ قرآن پروچن کا کامیاب اختتام، آخری دن محمد کُنی اور توفیق اسلم کا خطاب

بسواکلیان:(کے ایس) دنیا کا ہر با شعور انسان ایک کامیاب زندگی گزارنا چا ہتا ہے اور اسکی تمام تر کو شش اور جدو جہد اسی مقصد کے تحت ہو تی ہیں کہ وہ زندگی کے تمام مرا حل میں ناصرف کامیاب ہو بلکہ اسے مسلسل تر قی کے ساتھ سکون، چین، دلی اطمینان حاصل ہو سکے۔ اسی سونچ کے ساتھ تعلیم ح صل کرتا ہے، فنکار بنتا ہے اور پھر رزق کے حصول میں لگ کر ایک کا میاب انسان کے خواب دیکھنا شروع کرتا ہے مگر افسوس کہ اسکی یہ ساری کا وششیں غیر کار گرد ثابت ہوتی ہیں چونکہ وہ تعلیم تو حاصل کرلیتا ہے جس سے دنیا کا علم اسے حاصل ہو جاتا ہے وہ دنیا کے تر قی یا فتہ دور کے انسان ہو نے کے با وجود اس پہلو سے نا کام ہو جا تا ہے کہ اس نے ناتو اپنے خا لق کو پہنچانا اور نہ ہی اسکا علم خود شناشی کے کام آسکا۔

پر دوسری طرف انسان کا پیشہ اسکا فن اور اس سے حا صل کی ہوئی دولت اسے دنیا کے آرام و آسا ئش تو مہیا کرا دیتی ہے۔لیکن وہ پھر بھی غیر اطمنان بخش زندگی گزار رہا ہوتا ہے اسکی اصل وجہ یہ ہو تی ہے کہ اس نے کبھی غور ہے نہیں کیا کہ اُسے دنیا میں کیون بھیجا گیا ہے۔اسے علم و شعوری کیو ں کر عطا کی گئی، اُسے اشرف المخلوقات کیوں بنا یا گیا غرض یہ کہ اسکا آخری مقصد زندگی کیا ہے؟۔انسان زندگی کے مقصد سے نا آشنا، مقصد وجود سے لاعلم، مرضی خالق سے غافل آخر کار ایک ناکام زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔

جبکہ اسلام اور قرآن وہ واحد ذریعہ ہے جس نے اصل کا میابی اور ایک کامیاب زند گی کا فلسفہ کو نہ صرف کھول کھول کر بیان کر دیا ہے بلکہ ساری دنیا کے سامنے 23سالہ دور کی ایک ایسی مثال رکھ دی جس میں لا کھوں افراد انتہائی کا میاب وکامران زندگی گزارتے ہوئے اپنے خداکی رضا حاصل کر لی ہے۔ان زرین خیالات کا اظہار جناب محمد کنی (مبلغ اسلام) ورکن شوریٰ جماعت اسلامی کرناٹک نے بزبان کنڑا جماعت اسلامی بسواکلیان کی جا نب سے منعقد تین روزہ قر آن پروچن پروگرام کے اختتامی دن تقریباً6000برادران وطن کی کثیر تعداد سے قر آن کی روشنی میں ”کا میاب زندگی“کے عنوان سے خطاب کیا۔

شہر بسواکلیان اور دیگر دیہاتوں سے آئے ہو ئے برادران وطن نے قر آن کے پیغام کو سننے میں اور اسکے سلسلے میں غور و فکر سے متعلق غیر معلومی دلچسپی دکھائی۔اس مو قع پر لاتور سے آئے ہوئے مہمان مقرر جناب توفیق اسلم صاحب نے سا معین کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ قر آن مجید کی تمام آیات، اسکے تمام احکامات اور اسکی سب تعلیمات کسی خاص گروہ یا کسی خاص قوم کیلئے نازل نہیں ہوئی ہیں بلکہ دنیا میں جتنے انسان بستے ہیں سب کی ہدایت اور کا میابی کا نسخہ کیمیاء صرف اور صرف اس قر آن مجید میں بتایا گیا ہے۔ اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے مو صوف نے بتایا کہ نبیﷺ ساری انسانیت کیلئے رہتی دنیا تک ن آخر الزما ں رہینگے لہذٰا ساری انسانوں کو چا ہئے آپﷺ کی شخصیت کا مطالعہ کریں اس پر غور و فکر کریں اور آپﷺ کی شخصیت کا مطا لعہ کریں۔

اس مو قع پر مو جود غیر مسلم برادان وطن کے مختلف طبقات کے مذہبی رہنماؤں نے بھی قرآن کے حوا لے سے اپنی بات رکھی۔اور سب نے کہا کہ مذہبی تعلیمات کو پڑھنا،سمجھنا اور اس پر عمل کرنا سب کیلئےضروری ہے اور قرآن مجید دنیا کی واحد کتاب ہے جسے زیادہ سے زیادہ پڑھا بھی جاتا ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل بھی کیا جاتا ہے۔قر آن پروچن کے تین دن شر کت کردہ سامعین نے اسطرح کے پروگرام کی خوب ستائش کی دلی اطمنان کا اظہار کیا۔

اس مو قع پر جماعت اسلامی بسواکلیان کے امیر مقامی جناب کلیم عابد منصوری نے سہ روزہ اجلاس کے اختتام پر اللہ کا شکر بجا لایا سامعین،مہمانان خصوصی اور جی آئی او اور ایس آئی او کے نو جوانوں کی محنتوں کو خوب سراہا اور ان سب کے حق میں دُعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!