خبریںقومی

چاند نظر نہیں آیا، 7مئی کویکم رمضان المبارک

نئی دہلی: 5مئی(اے این ایس) سید احمد بخاری شاہی امام وصدر مرکزی رویت ہلال کمیٹی، جامع مسجد دہلی کے جاری پریس نوٹ کے مطابق اتوار کے روز رمضان المبارک کا چاند دیلی اور دیگر صوبوں میں نظر نہیں آیا۔ اور نہ ہی کسی جگہ سے رویت کی شہادت موصول ہوئی۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد،دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا یکم رمضان المبارک 7مئی 2019 منگل کے روز ہے۔

ساحل آن لائن کے مطابق ریاست کیرالہ کے کاپاڈ میں چاند نظر آنے اور متعلقہ علاقہ کے قاضی کی طرف سے چاند کی رویت ثابت ہونے کے بعد بھٹکل میں بھی قاضی صاحبان نے رمضان کا اعلان کردیا ہے، کاپاڈ میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہوتے ہی اُدھر مینگلور اور ضلع اُڈپی میں بھی رمضان کا اعلان کردیا گیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی بھٹکل، شیرور، بیندور، کنداپور، گنگولی، اُڈپی اور مینگلورسمیت پڑوسی ریاست کیرالہ  میں کل 6 مئی  بروز پیر کو پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان کا اعلان ہوتے ہی آج بعد نماز عشاء تمام مساجد میں تراویح شروع ہوگئی ہیں۔

بھٹکل میں پہلے روزہ کی سحری4:43 کو ہے جبکہ 6:51 کو افطاری ہوگی۔ اس مناسبت سے قریب 14 گھنٹوں کا روزہ ہوگا۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک  بالخصوص سعودی عربیہ  اور دبئی وغیرہ میں بھی کل پیر کو پہلا روزہ ہوگا جہاں 30 شعبان مکمل ہونے کے بعد رمضان کا باقاعدہ اعلان ایک روز قبل ہی کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!