جرائم و حادثات

شادی سے انکار پر لڑکی نے کیا اپنے عاشق کا قتل

حیدرآباد: ایک خوفناک اور دل دہلا دینے والی واردات میں ایک معشوقہ نے شادی سے انکار کرنے پر اپنے عاشق کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ کل شب اے پی کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پوانی اور کرونا دو سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ جب پوانی نے شادی کے لئے اصرار کیا تو کرونا نے شادی سے انکار کردیا۔

کل رات ان دونوں کی ملاقات ہوئی اور بائیک پر واپسی کے دوران پوانی نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر اس کی پیٹھ پر وارکر دیا، جس کے نتیجہ میں وہ گر کر زخمی ہوگیا جس کے بعد پوانی نے پے درپے وار کرتے ہوئے اس کو ہلاک کر دیا۔ راہگیروں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر پوانی کو حراست میں لے لیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔

error: Content is protected !!