ضلع بیدر سےہمناآباد

شیخ چاند پٹیل ہوں گے ہمناآباد بلدیہ کے نئے چیف آفیسر

ہمناآباد: 11/اکٹوبر (ایس آر) حکومت کرناٹک کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے شیخ چاند پٹیل کو ہمناآباد بلدیہ کا چیف آفیسر بنانے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ موصوف اس سے قبل ہیلی کھیڑ (بی) بلدیہ کے چیف آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اب ان کا تبادلہ ہمناآباد بلدیہ کو کیا گیا ہے۔ تادم تحریر انہوں نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل نہیں کیا ہے امکان ہے کہ وہ منگل کے روز اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے۔

ہمناآباد بلدیہ میں چیف آفیسرکا عہدہ ماہ جون سے مخلوعہ تھا اور ہمناآباد تحصلیدار کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی پچھلے چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی جنہوں نے یوجی ڈی کے نہ مکمل کام کو مکمل بتلاتے ہوئے بلدیہ کے حوالے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ بعد ازاں اراکین بلدیہ کی جانب سے اس معاملہ ہنگامہ برپا کیا گیا اوربیدر کے ڈپٹی کمشنر کو ان کے خلاف تحریری شکایت کرنے کے بعد شمبھولنگ دیسائی کو رخصت پر روانہ کیا گیا۔ پچھلے 4 ماہ سے تحصلیدار چیف آفیسر کا عہدہ سنبھال رہے تھے اب حکومت کی جانب سے مستقل چیف آفیسر کی تعنیاتی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!