بیدرمیں BBS اسپتال کا ایم پی بھگونت کھوبا اور ایم ایل اے رحیم خان کے ہاتھوں افتتاح
عوام کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے مرکزی حکومت نے بہت سے منصوبے بنائے ہیں: رکن پارلیمنٹ کھوبا
بیدر: 12/جنوری(اے ایس ایم) مرکزی حکومت نے عوام کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے ایوشمان بھارت سمیت متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کیاہے۔”شہر کے ضلعی پنچایت آفس کے قریب ہیلپنگ ہینڈس سوسائٹی کی جانب سے بی بی ایس اسپتال میں عوامی صحت‘علاج معالجہ کیلئے پہلے سے ہی کوشاں ہے۔ اور اب اس اسپتال میں اور بھی جدید ٹیکنا لوجی کے طبی آلات سے لیس اسپتال کا شروع کیا ہے‘ جو شہر کی عوام کیلئے ضروری تھا۔یہ بات رکن پارلیمنٹ بیدرمسٹر بھگونت کھوبا نے بی بی ایس اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو صحت کیلئے جو اس اسکیمات ہیں کو اس اسپتال کو مہیا کرنے کی کوشش کروں گا جو ایک ہم خیال ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے تاکہ زچہ اور بچہ کو بہت ہی کم قیمت پر اچھی طبی سہولیات فراہم کی جاسکے۔طب کا پیشہ تمام پیشوں میں مقدس عوامی خدمات کا بہترین پیشہ ہے۔ ڈاکٹروں کو انسانی ہمدرد سمجھاجاتا ہے۔اس طرح کے اسپتال کے آغاز پر میں اس دوخانہ سے منسلک تمام ڈاکٹروں کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دیتا ہوں۔
بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کو انسانی خدمت کے جذبے سے کام لینا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیا اسپتال، جس میں سماج کی خدمات کے لئے جدید ترین سہولیات شامل ہیں، قدیم شہر کو اس اسپتال سے کافی طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔انھوں نے اس موقع پر اس اسپتال کے تمام ڈاکٹروں کی اس طرح کے دواخانہ کے آغاز پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے‘ اور حکومت سے ہیلتھ کے جو بھی اسکیمات ہوں گے ان اسکیمات کو دلانے کی کوشش کروں گا۔
ڈاکٹر عبدالرؤف صدیقی نے اس موقع پر بتایا کہ سپتال میں مختلف سہولیات ہیں جن میں 24X7 گھنٹے کی ایمرجنسی میڈیکل سروس، ایک اچھی طرح سے لیس سرجیکل روم، آئی سی یو، ان پیشنٹ شعبہ، آؤٹ پیشنٹ شعبہ اور ایک ایمبولینس شامل ہیں۔ہیلپنگ ہینڈس سوسائٹی کے ڈاکٹر ہیلی‘ سید عبدالجاوید، ڈاکٹر اکبر الحق قادری، ڈاکٹر سید شجاعت پاشاہ، محمد رفیق احمد، سراج الدین ایس کے علاوہ شہر معروف ڈاکٹرس‘تمام تنظیموں کے ذمہ داران اور شہر کے معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔