مرکزی وزیر نائک سڑک حادثہ میں شدید زخمی، اہلیہ کی موت
مرکزی وزیرمملکت شریپد یسو نائیک پیر کو ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ وجیا اور ایک دیگر کی موت ہوگئی ۔
یہ حادثہ کرناٹک کے شمالی کنٹر کے انکولہ تعلقہ میں ہوا۔ مسٹر نائیک کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس حادثے میں مسٹر نائیک کی اہلیہ وجیا اور ان کے سکریٹری دیپک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اورنائیک کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
شریپد نائک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم وہ ہوش میں ہیں۔ انہیں علاج کے لئے گوا لایا جارہا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت سے ٹیلیفون پربات کرکے ان سے شریپد نائک کے مناسب علاج کا انتظام کرنے کو کہا۔
اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ان کی اہلیہ وجیا نائک اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ مسٹر نائک حادثے کے وقت اپنی اہلیہ اور دیگر افراد کے ہمراہ کار سے جارہے تھے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا’’وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک کے ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے کی خبر سے میں سکتہ میں اور انتہائی افسردہ ہوں۔ میں نے گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت سے گفتگو کی ہے۔ حکومت یہ کام کررہی ہے۔ ایشورسے دعا ہے کہ شریپد جی جلد صحت مند ہوں‘‘۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدیورپا نے ٹویٹ کیا’’یہ جان کر دھچکا لگا کہ مرکزی وزیر شریپد نائک جس کار میں سفر کر رہے تھے شمالی کنڑ میں ایک حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ان کی اہلیہ کی دردناک موت ہوگئی۔ مسز نائک کی دردناک موت پر میری دلی تعزیت، اور دعا ہے کہ مسٹر نائک اور حادثے میں زخمی دیگر افراد بھی جلد صحت یاب ہوں۔