بیدرضلع بیدر سے

محمد جبران احمد کو’انڈین آئی کون ایوارڈ’ عطا کئے جانے پر محمد اسلم سیٹھ سوداگر نے پیش کی تہنیت

بیدر: 30/دسمبر(اے ایس ایم) محمد جبران احمد کو ملک کا با وقار ا نڈین آئکون ایوارڈعطاء کئے جانے کی مسرت میں مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی کی صدارت میں تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے محمد جبران احمد نے بتایا کہ یہ نیشنل ایوارڈحاصل کرنے والوں کی فہرست میں جملہ 76افراد شامل تھے۔ ان میں صرف 6/مسلم افرادشامل ہیں جن میں بھی شامل ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کا فضل و کرم ہے اور رسول اللہ ﷺکا صدقہ و طفیل ہے اور میرے والد اور والدہ کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ آپ سبھی چاہنے والوں کی دعاؤں کے طفیل میں اللہ نے مجھ کو یہ ایوارڈ سے نوازہ ہے۔ اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے۔ ہماری خدمات کا مقصد صرف اور صرف خدمت خلق ہے۔انشا ء اللہ ہماری یہ خدمات رضاکارانہ طور پر آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس موقع پر چٹگوپہ کی معروف سماجی شخصیت محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سویٹ ہاؤس چٹگوپہ نے کہاکہ اخبارات میں پڑھا کے محمد جبران احمد کو ملک کا با وقار ایوارڈ عطاء کیا گیا ہے میری مسرت کی انتہا نہیں رہی اور میں اسی وقت تقریب میں شرکت کے لئے آ پہنچا۔ محمد جبران احمد کی، تعمیراتی شعبہ کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں انسانی ہمدردی کے تحت ضرورت مند لوگوں کی امداد کے کام اور ان کی سماجی خدمات خصو صاً کو ویڈ19-کی پریشان کن حالات میں غریب اور ضرورتمند لوگوں میں مفت راشن کِٹس، فوڈ پیاکٹس، سرکاری دواخانوں میں آکسیجن سیلنڈرس کی فراہمی، عوام میں ادویات کی فراہمی جیسی مثالی اور شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جو انڈین آئکون ایوارڈ عطاء کیا گیا ہے نہ صرف بیدر کے لئے اعزاز ہے بلکہ پوری ریاست کے لئے بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے نیشنل ایوارڈ یافتہ محمد جبران احمد کے علاوہ ان کے تایا محمد سلیم الدین، ان کے والد جناب محمدجاوید احمداور تمام افراد خاندان کو مبارکباد پیش کی۔ جناب اسلم سیٹھ نے جناب جبران احمد کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی۔

اس سادہ پُر اثر تقریب میں مرزا جعفر بیگ، محمد عبدالحمید، محمد نعیم الدین، مرزا عزیز بیگ، محمد عرفان پٹھان، محمد عبدالصمد منجو والا اور دیگر موجود تھے نے محمد جبران احمد کو بغلگیر ہوکر مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی موصوف اسی طرح سے خاموشی سے انجام دی جانے والی خدمات کو جاری رکھیں گے۔ محمد عبدالصمد منجو واالا نے جبران احمد کا تعاروف کروایا اور نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے۔ محمد عرفان پٹھان نے استقبال اور اظہار تشکر کیا۔ مولانا مفتی محمد فیاض الدین کی دعائے سلامتی کے بعد یہ تقریب تکمیل پذیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!