ترک کمپنی نے وٹس ایپ جیسا ایپ بنا کر پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا
وٹس ایپ پالیس میں تبدیلی: ترکی نے موبائل مسیجنگ کی اپنی ایپس تیار کرلی۔، تقریبا 10 کروڑ افراد اب تک اس ایپ کو ڈاوٴن لوڈ کر چکے ہیں۔
وٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی سے صارفین میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ایسے میں ترک کمپنی نے پیغام رسانی کی اپنی ایپس تیار کر لی ہیں۔ترکی کی سب سے بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی “ترک سیل” نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ بنا لی۔ 24 گھنٹوں کے اندر اس صرف ترکی میں ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ اب تک تقریبا 10 کروڑ افراد اس ایپ کو ڈاوٴن لوڈ کر چکے ہیں۔
ایچ ڈی وائس اور ویڈیو کال کوالٹی کی حامل اس ایپ کو ترک کمپنی دنیا کے 192 ممالک میں متعارف کروانا چاہتی ہے۔اس ایپ میں ایک خاص بات یہ ہے کہ ایک محفوظ مسیجنگ ایپ ہے۔ جیسے ہی پیغام وصول کنندہ مسیج کو ریسیو کر لے گا بھیجنے والے کی طرف سے اس کو فوری نشاندہی ہو جائے گی کہ مسیج ریسیو ہو چکا ہے۔
کاریوریٹ سیکٹر کے لئے ترک دفاعی کمپنی نے نئی مسیجنگ ایپ تیار کر لی
دفاعی ہتھیار تیار کرنے والی ترک کمپنی ہیولسان نے مسیجنگ کی ایک نئی اور محفوظ ایپ تیار کر لی۔ اس ایپ کو التی (Ileti) کا نام دیا گیا ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر میں تیز ترین پیغام رسانی کے لئے تیار کی جانے والی ایپ میں “وائٹ باکس کرپٹوگرافی” ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے صارفین کی ذاتی معلومات محفوظ رہیں گی۔ سکیورٹی کے لحاظ سے یہ ایپ مارکیٹ میں دستیاب دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں۔ بڑی کاروباری کمپنیوں کے درمیان بات چیت کو محفوظ بنایا گیا ہے اور تیسرا فریق ان معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ہے۔
اس ایپ میں فوری پیغام رسانی کے ساتھ ساتھ وائس اور ویڈیو کال بھی محفوظ رہتی ہے۔ اس ایپ میں تیسرا فریق کال ڈیٹا یا مسیجنگ کو ٹریک نہیں کر سکتا ہے۔ امریکی مسیجنگ کمپنی وٹس ایپ کی پالیسی میں اچانک تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں وٹس ایپ استعمال کرنے والوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔وٹس ایپ کے اس اقدام کے بعد ترک کمپنیوں نے اپنے مسیجنگ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے نئی ایپس تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔