ضلع بیدر سے

بیدر میں بزرگ شہریوں کو تہنیت

بیدر: 23/اگست (وائی آر) بین الاقوامی سینئرسٹیزن ڈے کے حوالے سے بیدر شہر کے منگل پیٹھ وارڈ نمبر 35میں 60سالہ بزرگ مردو خواتین کو شریمتی گریس پدمنی سندرراج سابق کونسلر بیدر نے اپنے آڈیٹوریم میں سینئر سٹی زن یوم انتہائی جوش سے مناتے ہوئے ان بزرگوں کوتہنیت پیش کی۔ اس پروگرام میں ایم پی جے پال ضلع سپروائزر بیدرنے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر اپنے خطاب میں کہاکہ اس طرح معاشرے پر غور وفکر کرتے ہوئے بزرگوں کو تہنیت پیش کی گئی جس کے لئے میں سراہتاہوں۔اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔دیورو آپ تمام کو صحت، شانتی، سے زندہ رکھے۔ اور آپ تمام کامستقبل خوشیوں سے بھرپور ہو۔

ابتداء میں ڈاکٹر کرسٹوفر ڈیوڈ معاون چیرپرسن نے مذہبی باتیں بتائیں۔ استقبالیہ دعا ڈیسوزا تھامس معاون چیرپرسن نے کی۔ اس تمام تقریب میں سینئر ایل جی سندرراج، سدرشن سندر راج، جے ڈی ایس پارٹی کے یوواقائد، شریمتی شیلا سدرسشن، سدملا جیسسی، بی کے سندرراج سکریڑی، سلومن اینڈروس اور دیگر سینئر اراکین نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر نائسی سدرشن نے نظامت کی۔ جبکہ ڈیسوزا تھامس نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔ آخرمیں ضلع سپرورائزر کی پرارتھنا اور ان کے آشیرواد سے یہ بین الاقوامی سینئر سٹی زن تقریب کامیابی سے اختتام کوپہنچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!