سابق ایم ایل اے بیدر سید ذوالفقار ہاشمی کو مول بھارتی بھیم رتن ایوارڈ سے نوازہ گیا
بیدر:11/جنوری(اے ایس ایم) آنجہانی بی شام سُندر کی 112ویں سالگرہ کی تقاریب کا یہاں رنگ مندر بیدر میں شاندار پیمائنے پر انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر نے شرکت کی۔دیگر معزز مہمانوں میں وی -ٹی کامبلے،انیل کمار بیلدالے،پریم کمار ساگر دانڈیکر،مانک راؤ گوڈبولے،ایس ورون کمار حیدرآباد، پرکاش مول بھارتی، بی بی مسیرام، سومنت کٹی منی، تارا رام مینا قومی صدر راشٹریہ مول نواسی سنگھ ہریانہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی اور آنجہانی بی شیام سُندرکی زندگی کے مختلف پہلووں پر بھر پور روشنی ڈالی۔
اس موقع پر جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر، بی شیام سُندر کے بھانجے شنکر راؤ، موروتی بی مالے سابق ایم ایل سی، پر بھو جیت سنگھ کو مول بھارتی بھیم رتن ایوارڈ دیا گیا۔تمام ایوارڈ یافتگان بلخصوص جناب سید ذوالفقار ہاشمی کو جناب محمد شاہد رحمٰن، محمد عبدالعزیز ڈانگے، شیخ مولانا المعروف بابا صاحب نے پُر خلوص مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمنائیں وابسطہ کیں۔