بسواکلیان: انوبھومنٹپ کے پہلے گیٹ پر بی نارائین راؤ کا نام درج کرنے بسوراج سوامی مٹھپتی کا مطالبہ
بسواکلیان: 6/جنوری (کے ایس) بسواکلیان میں انوبھو منٹپ کی تعمیر کا آغاز کئے جانے کا کانگریسی لیڈر شری بسوراج سوامی مٹھپتی نے خیر مقدم کیا ہے۔6جنوری کو چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یڈیورپا انوبھو منٹپ کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔بسوراج سوامی مٹھپتی نے بتایا کہ سدرا میاء جب چیف منسٹر تھے،تب گروچن بسپا کمشی بنائی گئی۔ کمیٹی مے انوبھو منٹپ بجٹ کیلئے رپورٹ دی تھی۔اسی بُنیاد پر چیف منسٹر سدرامیاء نے بحث میں اُس وقت کے ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے،رحیم خان،راج شیکھر پاٹل ہمنا آباد کی قیادت میں 500کروڑ روپئے الحساب 500کروڑ روپئے بجٹ منظور کرنے کا اعلان کیا۔
جب مخلوط حکومت میں ایچ ڈی کمار سوامی چیف منسٹڑ تھے۔بسواکلیان کے رُکن اسمبلی انجہانی بی نارائن راؤ نے انوبھو منٹپ کے بارے میں اسمبلی میں 30منٹ تقریر کی۔اس سے ریاست بھر کی عوام واقف ہے۔بی نارائن راؤ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں۔بسوراج سوامی مٹھ پتی نے انو بھو منٹپ کے پہلے گیٹ (باب الداخلہ)پر انجہانی شری بی نارائن راؤ کا نام تحریر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوامی نے مزید بتایا کہ جب منسٹر انجہانی ڈاکٹر این دھرم سنگ تھے،تب ہی بسواکلیان میں بی کے ڈے پی قائم کی گئی ہے۔سانوبھو منٹپ کی تعمیر کے کاموں کا آغاز کرنے چیف منسٹر بی ایس یڈیورپا کے فیصلے کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف منسٹر بی ایس یڈیورپا بسواکلیان میں رنگ روڈ اور دوسرے تمام نامکمل کاموں کو تکمیل کروائیں۔