کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

ہبلی میں شادی بیاہ کے موقع پر ناچ گانا وغیر شرعی کاموں پر مکمل پابندی عائد، سنی مسلم باغبان جماعت کا مثالی و جراٴت مندانہ اقدام

ہبلی: 5/جنوری (ایس ایم) شہر میں سنی مسلم باغبان جماعت کی جانب سے ایک تاریخی جلسہ منعقد ہوا جس کے ذریعہ معاشرے میں موجود خرافات کوبند کرنے کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔جڑواں شہر ہبلی دھارواڑ میں باغبان جماعت کی ایک الگ پہنچان ہے۔باغبان برادری کی اس سنی مسلم باغبان جماعت کی تشکیل سال 1956ءمیں ہوئی۔ یہ ایک قدیم و مشہور برادری ہے جس کا ذکر 1881ءمیں برٹش حکمرانوں کی جانب سے لکھی گئی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔

برطانوی دورِ حکومت میں وضع کی گئی کتابوں میں باغبان برادری کے بارے میں یہ ذکر بھی ملتا ہے کہ اس حنفی المسلک برادری کا ایک صدر ہوتا ہے جس کا فیصلہ حتمی اوربرادری کے تمام ارکان پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اس فیصلہ پر سر خم کردیں۔بہر حال اہم بات یہ ہے کہ 1956ءسے آج تک یعنی سال 2021ءتک اس جماعت میں انتخابات نہیں ہوئے ، جبکہ جملہ 8 مرتبہ اس جماعت کو تشکیل دیا گیا ہے۔شہر میں بھائی چارہ و اتحاد کی جو مثال باغبان جماعت نے پیش کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔

باغبان جماعت نے ان 65 سال میں بہت کچھ ملی خدمات انجام دی ہیں اور اب برادری کے لئے شادی بیاہ کے قوانین و ضوابط وضع کرکے تمام مسلمانوں کے لئے ایک نمونہ پیش کیا ہے۔ اجلاس میں جملہ 25 مختلف قوانین کو سنایا گیا اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ شادی بیاہ و منگنی کے دوران ڈی جے وغیرہ لگانا، ناچ گانا، شور شرابا اور اسی طرح تاش کھیلنا، لاو ¿ڈ اسپیکر کا بے تحاشہ استعمال پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کی گئی ہے۔

وقت کی پابندی پر بھی قوانین عائد کئے گئے ہیں جس کی خلاف ورزی پر دلہا و دلہن والوں پر جرمانہ عائد ہوگا۔جہیز کی نمائش، آتش بازی، بیانڈ باجا، آرکسٹرا و دیگر خرافات و غیر شرعی چیزوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر باغبان جماعت کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔باغبان جماعت کی جانب سے وضع کردہ اصول وقوانین شرعی نقطہ ¿ نظر سے وضع کئے گئے ہیں ۔ ناظم جلسہ جماعت اہلسنت کرناٹک کے سکریٹری مولانا نیاز عالم شیخ کی تلاوت کلام پاک اور نعتِ رسول کے بعد سابق صدور و عہدیداروں کو تہنیت سے نوازا گیا ۔

بطور مہمان خصوصی سابق ریاستی وزیر و مرکزی دالعلوم اہلسنت غوثیہ کے ناظم اعلیٰ عبدالحکیم ہنڈسگری اور صدرِ جلسہ حضرت سید محمد تاج الدین قادری پیراں کے ہاتھوں ان تمام سابق ذمہ داروں کی گلپوشی و تہنیت کی کاروائی عمل میں آئی۔ سابق صدر باباجان اے دھارواڑ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کمیٹی کو اپنے تجربات و سبق آموز آراءسے نوازا۔ انہوںنے تلقین کی کہ نکتہ چینی سے پرہیز کرتے ہوئے ہر اچھی بات پر قائم اور اصول و ضوابط پر کاربند رہیں۔بعدازاں باغبان مسلم سنی جماعت کے موجودہ صدر عبدالقادر ڈی ہیبلی عرف منا بھائی نے جماعت کا مختصر تعارف اور اس کی تاریخ بیان کی۔ انہوں نے نئے وضع کردہ قوانین و ضوابط کو پڑھ کر سنایا اور حاضرین جلسہ نے حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے وعدہ کیا کہ باغبان برادری کو وہ ایک مثالی جماعت بنانے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اجلاس میں منگنی کی رسم پر بھی روک لگانے بحث کی گئی۔

اس موقع پر عبدالحکیم ہنڈسگری نے خطاب کرتے ہوئے باغبان برادری کو مبارکبادی پیش کی اور شہر کی تاریخ میں باغبان برادری کے رول پر مفصل روشنی ڈالی۔انہوںنے دی ہبلی مسلم اربن کوآپریٹیو بینک، دی ہبلی مسلم یتیم خانہ، اسلامیہ لائبریری، کے ایم اے، مسلم کوآپریٹیو سوسائٹی اور پھر دی آزار اربن کوآپریٹیو بینک کی تاریخ بھی بیان کی۔ انجمن اسلام کے بانی نے شہر میں مسلمانوں کے کئی ادارے قائم کئے تھے لیکن بدقسمتی سے آج ایک ہی ادارہ باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح و ملک گیر سطح پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازشیں ہورہیں جس کے مقابلہ کے لئے ہمارا باشعور ہونا اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا بے حد ضروری ہے۔

آخر میں حضرت سید تاج الدین قادری پیراں نے وضع کردہ قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے برادری سے التماس کیا کہ وہ تعلیم کے شعبہ پر بھی غور کریں اور اپنے عائلی مسائل کو کورٹ کچہری کے بدلے برادری میں ہی حل کریں۔حالاتِ حاضرہ پر بھی نگاہ رکھیں اور نوجوانوں کو تاکید کی وہ اپنے بڑوں اور ذمہ داروں کا ادب ملحوظ رکھیں۔ دعاءکے بعد اشفاق بیجاپوری نے شکریہ کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر کسان کریڈٹ کوآپریٹیو، دی آزار اربن کوآپریٹیو کے ذمہ داروں کے علاوہ دھارواڑ باغبان برادری کے عہدیدار و برادری کے افراد حاضر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!