ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں کل ہند مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

بسواکلیان: 5/جنوری(ایم این/کے ایس) بزم گلشن اُردو ادب کی 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر بسواکلیان میڈیا ٹیم کے اشتراک سے شہر کے بھوسگے گارڈن فنکشن ہال میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر  اُردو اخبارات کی صحافت کے میدان میں عرصہ دراز سے خدمت دے رہے جناب محمد نعیم الدین چابکسوار اور خواجہ سرتاج الدین مرشد کی تہنیت کرتے ہوئے شال و گلپوشی عمل میں آئی۔

ایم جی مولے سابق رکن اسمبلی، سنجیوکمار آر ٹی او، میر اظہر علی نورنگ، بابوہوننائک، شانتپا جی پاٹل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔وجئے سنگھ ایم ایل سی،گوتم بی نارائن راؤ، تحسین علی جمعدار، عبد الرزاق چودھری، تنویر احمد سلمان، میروارث علی صاحب، انور بھوسگے، مجاہد پاشاہ قریشی، اعجاز لاتورے کے علاوہ کئی دیگر قائدین کی بھی تہنیت پیشِ کی گئی۔

سیاسی قائدین نے پورے انہماک سے مشاعرے کے اختتام تک شعراء کرام کی داد وتحسین کرتے رہے،بسواکلیان میں عنقریب ضمنی اسمبلی انتخابات منعقد ہونیوالے ہیں،سیاسی لیڈران ووٹرس کو لبھانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔مشاعرہ دیررات 4بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔۔مہمان شعراء کرام میں جناب اقبال اشہر دہلی، جناب الطاف ضیاء مالیگاوں، جناب عارف سیفی حیدرآباد، محترمہ مہک کیرانوی حیدرآباد، جناب سراج شولاپوری ممبئی، جناب چچا پالموری محبوب نگر، جناب شاہنواز شکیل ظہیرآبادی، جناب اشفاق مارول، جنا ب ابراہیم خان ایاز حیدرآباد، جناب قاضی انور گلبرگہ, مسرور نظامی بسوا کلیان و دیگر نے اپنا کلام پیش کیے اور سامعین کی طرف سے  خوب داد تحسین ملی۔

صدر بزمِ گلشن اُردو ادب  بسوا کلیان محمّد مقیم الدین باگ,نے مشاعرہ کی  صدارت کی۔ اور میڈیا ٹیم کی طرف سے شہر بسوا کلیان میں 20 سال سے  کُل ہند مشاعرہ کے کامیاب انعقاد کے تئیں مقیم باگ صاحب کی شال و گُل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ نظامت کے فرائض نوجوان شاعر عمران راشد مالیگاؤں نے حالات حاضرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!