خبریںقومی

مایاوتی کا یوپی میں بڑھتے جرائم پر یوگی حکومت پرحملہ، پرینکا گاندھی نے کہا ریاست میں پچھلے 3 ماہ میں 3 صحافیوں کا قتل!

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوپی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملے میں ریاست کی یوگی حکومت کو ایک بار پھر گھیرا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ “19 جون۔ شری شبھ منی ترپاٹھی کا قتل، 20 جولائی۔ شری وکرم جوشی کا قتل، 24 اگست۔ شری رتن سنگھ، بلیا کا قتل۔ 3 ماہ میں 3 صحافیوں کا قتل ہوا۔ 11 صحافیوں پر خبر لکھنے کی وجہ سے ایف آئی آر، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی کے بارے میں یوپی حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اتر پردیش میں کورونا وبائی دور کے دوران بھی جرائم میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے اور اب یہاں تک کہ میڈیا والے جن کو جمہوریت کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے، وہ قتل و جرائم کے شکار ہو رہے ہیں۔ اعظم گڑھ ڈویژن میں صحافی کا قتل اس کی تازہ مثال ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اترپردیش میں حکومت کی بدحالی کی حالت یہ ہے کہ بات بات پر راسوکا ، غداری وطن اور دیگر انتہائی سنگین دفعہ کا استعمال کرنے کے باوجود جرائم کم نہیں ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!