آن لائن کلاسس کے بہانے معصوموں کو موبائل دینا غلط فیصلہ ہے: سید عرفان اللہ
حمد و نعت سننے سے دل کو سکون و رحت ملتا ہے: محمد طیب رشادی
بنگلورو: 4/جنوری (پی آر) بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام بااشتراک مدرسہ قاری امداد اللہ انجم سعودی، بنگلور ”معصوم بچوں کی محفلِ حمد و نعت“ بروز جمعرات 24 دسمبر 2020 بعد نمازِ مغرب فیس بک لائیو لنک www.facebook.com/smirfanulla پر نشر ہوا۔ مولانا محمد طیب صاحب رشادی نے صدات کے فرائض انجام دئے۔ جناب شفیق الزماں، جناب ثناء ساگر اور مولانا مجاہد احمد عمری بطور مہمانانِ خصوصی شامل رہے۔ نظامت جناب انہر سعودی نے فرمائی۔
معصوم بچوں کی محفلِ حمد و نعت کا آغاز جواں سال شاعر جناب شفیق الزماں کی تلاوتِ آیاتِ ربانی سے ہوا۔ نعت کا نذرانہ عزیزم محمد ذُویب احسن نے پیش کیا۔ محفلِ حمد و نعت کی اس پُر نور محفل میں عزیزی محمد عمیس، محمد شریم، محمد معاذ، عمران احمد، محمد سعد، سید سمیع اللہ سید ابو بکر، محمد حذیفہ، محمد احمد، محمدفُضیل، محمد امین، محمد زید، محمد اقلد اور محمد عرباض نے اپنا ہنر پیش کیا اور سامعین و ناضرین سے خوب داد و تحسین حاصل کیا۔
”اس کوڈ19کے وبائی دور میں جہاں گھروں سے نکلنا ممنوع قرار دیا گیا وہیں تعلیم کے نقصان کی بھرپائی کے لئے آن لائن کلاسس کا اہتمام بھی کیا تھا۔ مگر کورونا سے قبل معصوموں کے ہاتھوں میں موبائیل دینے سے گریز کیا جارہا تھا۔ موبائل کے استعمال سے بچوں کی آنکھیں، ذہین اور کئی دیگر وجوہات کی بنا پر موبائل سے دور کیا جارہا تھا۔ لیکن کووڈ19 کے آتے ہی نہ جانے کیا ہوا کہ انہیں معصوموں کے ہاتھوں میں آن لائن کلاسس کے بہانے موبائیل دے دیا گیا اور اسی موبائیل سے بچوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ فحاشی چیزوں کی طرف مائل ہوتے گئے تب میں نے ارادہ کیا کیوں نہ اس موبائل سے بچوں کی دینی ذہین سازی کی جائے اور حمد و نعت کی محفلوں کا اہتمام کیا جائے۔
آج مجھے خوشی ہے کہ میں اس کوشش میں کچھ حد تک کامیاب ہوا ہوں۔ ہماری محفل میں شریک ہونے سے پہلے جہاں بچے فلمی گانے وغیرہ سنتے تھے اب وہ حمد اور نعت کی مشق کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ یقینا ایک کامیابی ہی ہے اور میں اس طرح کے اور پروگرام کرنے کا مطمننی ہوں“ جناب سید عرفان اللہ نے یوں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ”کورونا کی وجہ سے مدرسوں کے بند ہونے سے کافی نقصان ہوا ہے اور بچوں نے ٹی وی اور موبائیل کو اپنے کافی قریب کر لیا ہے۔ والدین سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھیں تاکہ بچے آن لائن کلاسس کے بہانے کہیں اور نہ بھٹک پائیں۔
یقینا حمد و نعت سے دل کو سکون و راحت ملتا ہے۔ جہاں حمد و نعت کی محفلیں سجتی ہیں وہاں فرشتوں کا نزول بھی ہوتا ہے۔ بزمِ امیدِ فردا کی اس کامیاب کوشش پر میں جناب سید عرفان اللہ قادری اور جناب انہر سعودی صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کی نشتیں ہر مدرسہ و مسجد میں ہونی چائیے تاکہ بچوں میں بچپنے سے ہی حمد و نعت سننے اور پڑھنے کا شوق آجائے۔“ صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے جناب محمد طیب رشادی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سید عرفان اللہ کے شکریہ کے ساتھ ملاقاتی نشست کے اختتام کیا اعلان ہوا۔