بگدل میں ایچ آر ایس کی جانب سےٹھنڈے پینے کے پانی کاانتظام
بگدل:31 مارچ( اے این ایس) آج ایچ آر ایس کی جانب سے بگدل بس اسٹانڈ کے روبرو پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام عوام کے لیے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ آر ایس کی جانب سے عوام کی سہولت کے خاطر ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس سےہر کوئی مستعفید ہوتا ہے۔ موسم گرما میں دھوپ کی شدت اور تمازت میں ٹھنڈے پانی کا استعمال بہت ہی مفید ہوا کرتا ہے،اس دوران ٹھنڈے پانی کا میسر ہونا بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ پیاسے کو پانی پلانا نیکی ہے۔ذمہ داران ایچ آر ایس نےبتایا کہ گذشتہ کئی برسوں سے لوگ اس آبدار خانے سے مستعفید ہورہے ہیں۔ یہاں پر صاف اور روزانہ تازہ پانی ہر وقت دستیاب رہے گا.
ایچ آر ایس کے مقامی ذمہ داران نے کہا کہ اس کے علاوہ ایک اور آبدار خانےکا افتتاح بھی بہت جلد کیا جائے گا۔جو کہ دفتر ایس آئی او کے روبروہوگا۔جہاں پر عوامی چہل پہل زیادہ ہوتی ہے، مارکیٹ کا علاقہ کہلایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایچ آر ایس کی ان کاوشوں کو مقامی لوگوں نے کافی سراہا ہے۔چونکہ بس اسٹا نڈ کے قریب پینے کے پانی کا کوئی نظم نہیں تھا۔ اس جانب توجہ دیتے ہوئے ایچ آر ایس نے اس کاانتظام کیا ہے۔
علاوہ ازیں مقامی سطح پر جمعیت العلمائے ہند، بگدل اور مقامی نوجوانوں کے زیر اہتمام بھی دو آبدار خانےکا انتظام کیا گیا ہے۔ جو گورنمنٹ ہاسپٹل اور آئی بی بگدل کے روبرو ہے۔جہاں سے سینکڑوں موٹر سائیکل سوار دھوپ کی تمازت سے بچتے ہوئے اپنی پیاس بجھانے کے لئے ان آبدر خانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
اس آبدار خانے کے افتتاح کے موقع پر ذمہ داران نے ایچ آر ایس محمد کلیم احمد، محمد توفیق، محمد عقیل،محمد عمران کے علاوہ ذمہ داران آدرش گرام سمیتی بگدل سے مہاراج صاحب، دیسائی صاحب، جناب عبد القادر صاحب، محمد معین الدین صاحب اور طلباء و نوجوانوں کی تنظیم ایس آئی او سے مقامی صدر محمد مختاراحمد، محمد نسیم الدین، محمد یحییٰ، محمد ذکی الدین ومختلف طبقات کے عوامی نمائندے اور دیگر افراد موجود تھے۔