ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں حضرت سید احمد بدیع الدین کا عُرس، صندل وفاتحہ خوانی کا اہتمام

ہمناآباد: 4/جنوری (ایس آر) ہمناآباد میں حضرت سید احمد بدیع الدین المعروف زندہ شاہ مدار کے عُرس کے موقع پر محلہ خواجہ غریب نواز چھلہ زندہ شاہ مدار پر صندل مالی وفاتحہ خوانی کی گئی جس میں پیر طریقت حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی وبخاری المعروف پاشاہ حُسینی نے شرکت کی۔ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب لنگر طعام کا نظم کیا گیا اور بعد نماز عشاء محفل نعت ومنقبت درشان زندہ شاہ مدار کی محفل منعقد کی گئی۔ جس میں دیر رات تک محلہ کے معصوم طلبہ و طالبات نے منفرد انداز میں نعت نبوی ؐ اور منقبت زندہ شاہ مدار پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر محمد سمیع قریشی صدر،عبدالرحیم دروبھائی،محمد غوث،محمد رحیم لاری اُونر،محمد منصور احمد، الحاج محمد معین الدین، عبدالحنان، کے علاوہ دیگر اہلیان محلہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!