ضلع بیدر سے

بسواکلیان: انوبھومنٹپ کے لئے 600 کروڑ منظور، 6جنوری کو چیف منسٹر یڈیورپا کا دورہ بسواکلیان

بسواکلیان: 4/دسمبر(کے ایس) بسواکلیان کو مہاتما بسویشور کی قدیم پارلیمنٹ کو بحال کیا جائیگا اور اسکو تاریخی اہمیت حاصل ہوگی اور دور دور سے لوگ یہاں آئیں گے،اور مہاتما بسویشور کی یاد کو تازہ کرینگے۔ بسواکلیان کے عوام کے لئے اور ریاست کے لئے خوشخبری کی بات ہے۔

انوبھو منٹپ دُنیا کا سب سے پہلا پارلیمنٹ تھا، جہاں پر مہاتما بسویشور نے پوری دُنیا کے دانشوروں کی میٹنگ منعقد کیا کرتے تھے۔جسمیں بلا امتیاز مختلف ممالک سے مذہبی رہنما یہاں آکر اپنے اپنے ویچار دھار ائیں پیش کرتے تھے۔اس لئے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی، چیف منسٹر یڈیورپا نے 6سو کروڑ روپئے اس انو بھو منٹپ کے لئے بجٹ منظور کیا ہے اور وہ6جنوری کو بسواکلیان آکر اس انوبھو منٹپ کی ترقی کو عصر حاضر کا ایک بڑا بین الاقوامی مرکزی سیاحت بنا کر دُنیا کے عوام کے لئے ایک تاریخی مقام بنائیں گے۔

فی الحال اس کے لئے ریاستی و مرکزی حکومت 100 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ بعد ازاں دو سال میں مزید رقم 500 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے اور اس کی معیاد دو سال رکھی گئی۔ گذشتہ کئی سالوں سے کئی حکومتیں آئی اور گئی لیکن انوبھو منٹپ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ پروگرام نہیں دیا،جو اب میرے ہاتھ سے انجام دیا جارہا ہے جسمیں نریندر مودی اور چیف منسٹر یڈیورپا نے اسکے لئے ٹھوس اقدامات کے طور پر 600کروڑ منظور کرکے بتادیا کہ حقیقی معنوں میں بی جے پی یہ کام انجام دے رہی ہے۔ یہ باتیں آج صبح پربھوچوہان نے آٹھ بجے انوبھو منٹپ کے مقام پہنچ کر بھومی پوجا انجام دینے کے بعد بتائی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بیدر،یس پی بیدر، اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان، ڈی ایس پی ہمنا آباد، سرکل انسپکٹر بسواکلیان نانے گوڑا،پی ایس آئی گرو پاٹل بابو والی بیدر بی ڈی اے چیر مین،ملیک ارجن کھوبا بسواکلیان،شرنو سلگر،ہلسور مٹھ سوامی بسوراج پٹا دیورو،بسواکلیان انوبھو منٹپ سوامی اور دیگر معزز شخصیتوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔

انہوں نے پریس میٹ میں بتایا کہ اس انوبھو منٹپ کے لئے مختلف سماجی، معاشی و تعلیمی دیگر شعبوں کے لئے ترقی دے کر اس مقصد کے لئے 72ایکڑ زمین کے رقبے پر ترقیاتی شعبوں کو قائم کیا جائیگا۔اور کئی حکومتیں آئے اور گئے لیکن کسی نے بھی انو بھومنٹپ کے تاریخی حیثیت بنانے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں انجام دئے جو ہماری ریاستی حکومت مرکزی حکومت میں ایک بڑا بجٹ منظور کرکہ اسکی تاریخی اہمیت کو دوبارہ تازہ کرینگے،جسمیں مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔لیکن آج کے بھومی پوجا کو میری یہ سب سے بڑی خو ش نصیبی سمجھوں گا،جو آج میں کیا ہوں۔اور میں اس یاد کی تازگی کے لئے آنے والے یاتریوں کے لئے آج کا افتتاحی پروگرام بھی تحریر نقش کرکر جاؤں گا۔اس انوبھو منٹپ عمارت کی بلندی 182ہے۔25ایکڑ میں مختلف شعبوں کے لئے اور 7ایکڑ پر تعمیراتی کام کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!