ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں آج ہوگا عظیم الشان کل ہند مشاعرہ

بسواکلیان: 3/جنوری (ایم این) بزم گلشن اُردو ادب بسواکلیان 20ویں یوم تاسیس کے موقع پربزم گلشن اُردو ادب بسواکلیان اور میڈیا ٹیم بسواکلیان کے باہمی اشتراک سے بسواکلیان میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا انعقاد 3جنوری 2021ء بروز اتوار کو رات 9بجے بھوسگے گارڈن فنکشن ہال نزل قلعہ بسواکلیان میں عمل میں آئیگا۔

مہمان شعراء کرام میں جناب اقبال اشہر دہلی، جناب الطاف ضیاء مالیگاوں، جناب عمران راشد مالیگاؤں، جناب عارف سیفی حیدرآباد، محترمہ مہک کیرانوی حیدرآباد، جناب سراج شولاپوری ممبئی، جناب چچا پالموری محبوب نگر، جناب شاہنواز شکیل ظہیرآبادی،محترمہ اُوما دیوی مدھیہ پردیش، جناب اشفاق مارول، جنا ب ابراہیم خان ایاز حیدرآباد، جناب قاضی انور گلبرگہ اپنا کلام پیش کرینگے۔

جبکہ میزبان شعراء میں جناب مقیم باگ اور جناب مسرور نظامی اپنا کلام پیش کریں گے۔تمام ادب نواز احباب سے اس مشاعرے میں شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!