ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک کے 5 اضلاع میں ویکسین کا ڈرائی رن شروع

بنگلورو: کرناٹک کے پانچ اضلاع میں ہفتہ کے روز کووڈ- 19 ویکسین کا ڈرائی رن شروع ہو گیا ہے۔ ڈرائی رن میسورو، بنگلورو، کلبرگی، شیوموگا اور بیلگاوی اضلاع کے 15 پرائمری ہیلتھ سنٹروں پر کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بیلگاوی کے ونتموری پرائمری ہیلتھ سنٹر، شیو موگا سٹی میں میڈیکل کالج، کلبرگی میں اشوک نگرپرائمری ہیلتھ سینٹر میں ڈرائی رن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گریٹربنگلورمیٹروپولیٹن بلدیہ کے اسپیشل کمشنر راجندر جولن نے بنگلورو کے ورکشاپ میں واقع ہیلتھ سینٹر میں ڈرائی رن کا آغاز کیا۔ ضلع میسورو کے جیا نگر اسپتال، ہنسور وائٹ ہاؤس ہیلتھ سینٹر، کے آراسپتال کو کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!